کراچی: ڈیفنس فیز5 میں گاڑی سوارکی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں گاڑی سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
باغی ٹی وی : ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزم اسلحہ کے زور پر خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے تھانے لے جانے لگے تو اس نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔
باپ کے قتل میں ملوث سفاک قاتل اور مفرور ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق ملزم گاڑی سمیت فرار ہوگیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار پستول تھامے ملزم کو کار میں بیٹھنے اور تھانے چلنے کا کہہ رہا ہے۔
بعد ازاں فائرنگ کے واقعے میں شہید پولیس اہلکار کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوا جس کے مطابق مقتول اہلکار کو سر پر ایک ہی گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی پولیس حکام کے مطابق دیکھا جاسکتا ہےکہ مقتول کو قریب سے گولی ماری گئی، فائرنگ کے واقعے میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا۔
سرکاری نمبر پلیٹس والی گاڑیوں میں لینڈ مافیا اکرم درانی کی مسلح افراد کےہمراہ زمین…
پولیس نے ملزم کو شناخت کرلیا ہے، فائرنگ کرنے والا ملزم خرم نثار 5 نومبر کو سوئیڈن سے کراچی آیا تھا،شہید اہلکار نے ملزم پر جوابی فائرنگ بھی کی تھی۔
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق فائرنگ خرم نثار نامی ملزم نے ہی کی تھی، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی برآمد کر لی ہے اور ملزم کے ایک ساتھی کو حراست میں لیا گیا ہے –
پولیس کے مطابق ائیرپورٹس اور ہائی ویز حکام کو اس سلسلے میں آگاہ کردیا گیا ہے جب کہ عوام سے درخواست ہے ملزم کے بارے میں کوئی اطلاع ہو تو فوراؔؔ فراہم کریں۔