دفتر امورحجاج ،مدینہ منورہ کے تمام شعبے مکمل طور پر فعال ہیں.فاروق رشید

0
28

دفتر امور حجاج ، مدینہ منورہ کے تمام شعبے مکمل طور پر فعال ہیں۔ شعبہ میڈیکل، شکایات، گمشدگی و بازیابی، مدینہ آمد و روانگی، رہائش و خوارک کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔ یہ بات دفتر امور حجاج پاکستان مدینہ منورہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق رشید نے مختلف شعبوں کی کارکردی بارے سوال کے جواب میں کہی ۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فاروق رشید نے کہا کہ اب تک 14 ہزار 250 عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچ چکے جبکہ آج رات تک مزید 13 پروازوں سے 3 ہزار 283 عازمین مدینہ پہنچیں گے۔ مدینہ منورہ میں دفتر امور حجاج کے تمام شعبہ جات دن رات 24 گھنٹے شفٹوں میں کام کر رہے ہیں پاکستان حج میڈیکل مشن کے ذریعے عازمینِ حج کو طبی سہولیات کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے ۔ مدینہ منورہ میں 19 ڈاکٹرز اور 34 پیرا میڈیکل سٹاف کام کر رہا ہے ۔ حج میڈیکل مشن کے تحت ایک عارضی ہسپتال اور دو فیلڈ یونٹ عازمینِ حج کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں جبکہ ایمرجنسی مریضوں کیلئے ایمو لینس کی سہولت بھی موجود ہے۔ اب تک 680 عازمینِ حجاج کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عازمین حج کی شکایات پر فوری کارروائی اور فالو اپ کیا جاتا ہے۔ مدینہ منورہ میں عازمینِ حج کی رہائش گاہوں کو انتظامی لحاظ سے چار سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر سیکٹر میں ایک سیکٹر انچارج اور معاونینِ حج کام کر رہے ہیں۔ اب تک راستہ بھولنے والے 24 عازمینِ حج کو رہائش گاہ تک پہنچایاگیا ہے اور گمشدہ سامان بھی تلاش کر کے عازمین تک پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عازمینِ حج سعودی عرب میں رہنمائی یا پریشانی کیلئے مفت ہیلپ لائن 08001122266 پر کال کریں یا قریبی معاونِ حج سے رابطہ کریں

Leave a reply