دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے باجوڑکے مولانا گل داد کیلئے تمغہ شجاعت ایک احسن قدم

0
99

دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے باجوڑکے مولانا گل داد کیلئے تمغہ شجاعت ایک احسن قدم

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ،حکومت پاکستان کی طرف سے عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے رہنما اور ممتاز عالم دین مولانا گل داد خان کو تمغہ شجاعت ان کی حیات میں دینے کا خیر مقدم کیا جارہا ہے .

حکومت نے 14 اگست کے موقع پر ملک کیلئے خدمات دینے والوں کی قربانیوں کے اعتراف میں تمغہ ئے شجاعت دینے کا جو اعلان کیا ہے ان افراد میں باجوڑ سے تعلق رکھنے والا ممتاز عالم دین اور قوم پرست رہنما مولانا گل داد خان بھی شامل ہے۔ حالیہ وقت میں مولانا گل داد خان اور انکے خاندان نے وطن کی مٹی اور امن کی خاطر لازوال قربانیوں کی داستانیں رقم کی ہیں اور ہر مشکل کا جوانمردی سے مقابلہ کیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ چار سال پہلے ناواگئی کے مقام پر ایک قومی جرگہ کے دوران میں نے سول و عسکری حکام سے مولانا گل داد خان کو تمغہ ئے شجاعت دینے کا مطالبہ کیا تھا ۔ دیر آید درست آید کے مصداق ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور مولانا گل داد کی اس قومی اعزاز کیلئے نامزدگی پر پوری قوم کو فخر ہے۔

باجوڑ سے تعلق رکھنے والے گل داد خان کا تکفیر اور دہشت گردی کے خلاف بہت مضبوط کردار ہے جنہوں نے ٹی ٹی پی اور دیگر وطن مخالف تنظیموں کے خلاف ایک بڑی جدوجہد کی ہے . انہوں نے اس جنگ میں اپنے خاندان کے 5 افراد کو شہید کروایا اور 22 افراد شدید زخمی بھی ہوئے . پی ٹی ایم ان کے خلاف اکثر پراپیگنڈہ کرتی رہتی ہے. وہ امن لشکر رک سربراہ بھی رہے اور انہوں شدید حالات میں ریاست کے لیے جان جوکھوں میں ڈال کر وطن اور قوم کی خدمت کی . اس سلسلے میں ان کی خدمات کو خراج تحسین دینے کا بہت ہی اہم موقع ہے

Leave a reply