دیکھئے "رحمت ہی رحمت” رمضان ٹرانسمشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر براہ راست

0
54

پاکستان کے معروف اور نامور اینکر پرسن اور کھرا سچ کے میزبا ن مبشر لقمان کا رمضان المبارک کی لائیو ٹرانسمیشن اپنےیو ٹیوب چینل مبشر لقمان یو ٹیوب پرکرنے کا اعلان

باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف اور نامور اینکر پرسن اور کھرا سچ کے میزبا ن مبشر لقمان کا رمضان المبارک کی لائیو ٹرانسمیشن اپنے آفیشل یو ٹیوب چینل مبشر لقمان یو ٹیب چینل پر لائیو کرنے کا اعلان رمضان المبارک کے مقدس اور رحمتوں والے بار برکت مہینے کی آمد آمد ہے اس مہینے میں تمام مسلمان خاص عبادات کے ذ ریعے اللہ تعالی کی رحمتیں سمیٹتے ہیں اور اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں

ایسے میں معروف اینکر پرسن مبشر لقمان بھی یکم رمضان المبارک سے اس مہینے کی مناسبت سے اپنے یو ٹیوب چینل پررحمت ہی رحمت کے عنوان پر لائیورمضان ٹرانسمیشن کریں گے اس ٹرانسمیشن کا دورانیہ چار گھنٹے کا ہوگا اس ٹرانسمیشن میں پروگرام سحری ٹائم دوپہر کے وقت ،افطاری اورنماز تراویح کے بعد ہوں گے اور یہ تمام پروگرام لائیو پیش کئے جائیں گے

اس رمضان ٹرانسمیشن کی خصوصی اور انفردای بات یہ ہو گی کہ اس پروگرام میں گانے تماشے گیمز نہیں ہوں گی بلکہ سنجیدہ پروگرامز ہوں گے اسلامی موضوعات پر بات ہو گی اور مختلف شرعی مسائل کو ڈسکس کیا جائے گا اسمیں آنے والے مہمان بھی کوئی مشہور معروف شخصیات نہیں ہوں گی بلکہ عام لوگ اور علماء شامل ہوں گے علاوہ ازیں ٹرانسمیشن کے ہر پروگرام میں کوئز سیگمنٹ بھی ہوگا جو کہ 10 منٹ کے دورانیے پر مشتمل ہو گا اس کوئز سیگمنٹ میں روزانہ ایک کیو موبائل بھی گفٹ کیا جائے گا

گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

Leave a reply