ڈیل اسٹین نے بھارتیوں کو ماضی یاد دلا دی

0
37

ڈیل اسٹین نے بھارتیوں کو ماضی یاد دلا دی

باغی ٹی وی : سپیڈ سٹار جنوبی افریقن کرکٹ سٹار فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے بھارتیوں کو ماضی یاد دلا دی ، پی ایس ایل کو جب کرونا کی وجہ سے معطل کرنا پڑا تب بھارتیوں نے پاکستان کو کافی ٹرول کیا اب جب بھارتی صارف کو آئی پی ایل کے معطل ہونے پر ماضی یاد دلا دیا .

بھات میں شدید کرونا لہر کی وہ سے جب یہ فیصلہ بھارت سرکار کو کرنا پڑا تو پی ایس ایل کے معطل ہونے پر بھارتی صارف نے ڈیل اسٹین کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کے ماحول میں کم از کم گزشتہ آئی پی ایل اختتام پذیر ہوا تھا جبکہ پی ایس ایل ملتوی کردیا گیا ہے۔


جنوبی آفریقن باؤلر ڈیل اسٹین نے بھارتی صارف کو بڑے انداز میں جواب دیتے ہوئے بس اتنا کہا کہ ’آپ واقعی مزاحیہ ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں کروناسے تباہی جاری ہے جس وجہ سے میگا ایونٹ پی ایس ایل کو معطل کرنا پڑا . جس کے بعد بھارت میں کرونا سے حالات کافی تشویش ناک ہیں.

بھارت میں کورونا کے مزید 4 لاکھ 12 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 3980 اموات بھی سامنے آئی ہیں جس کے بعد بھارت میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 2 کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

بھارت میں ریاست مہاراشٹرا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 920 اموات ہوئیں اور اس کے بعد اترپردیش میں 353 اموات رپورٹ ہوئیں۔

بھارت دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ واحد ملک ہے جہاں 30 اپریل کو ایک دن میں کورونا کے 4 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد اب ایک بار پھر ایک دن میں ریکارڈ کیسز اور اموات ہوئی ہیں

Leave a reply