داعش اپنی مالیاتی حکمت عملی کیسے تبدیل کر سکتی ہے ، اہم رپورٹ
داعش اپنی مالیاتی حکمت عملی کیسے تبدیل کر سکتی ہے ، اہم رپورٹ
تفصیلات کے مطابق ایک سینیر امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ ‘داعش’ شام اور عراق میں اپنے مرکزی مالیاتی نظام کو دوسرے علاقوں میں تقسیم کرسکتی ہے۔
امریکی عہدیدار کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گذشتہ ماہ امریکی اسپیشل فورسز نے شمال مشرقی شام میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی اور اس کے کئی ساتھیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
امریکی عہدیدار مارشل بیلنگسلی نے ایک بیان میں کہا کہ ‘داعش’ اپنی مالی حکمت عملی تبدیل کرسکتی ہے۔ یہ ممکن ہے کہ داعش عراق اور شام پرمشتمل اپنی مرکزی مالیاتی نظم کو مختلف علاقوں میں تقسیم کردے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے انسداد دہشت گردی اور مالی معانت کے اسسٹنٹ سیکرٹری نے کہا کہ ‘داعش’ کے پاس اب بھی لاکھوں ڈالر تک رسائی ہے۔
آئی ایس آئی ایس یعنی داعش سے لڑنے پر توجہ مرکوز کرنے والے لکسمبرگ میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ‘داعش’ مالی پالیسی البغدادی کی ہلاکت کے بعد مرکزی نظام کے بجائے مختلف علاقوں سے کنٹرول کی جائے گی۔