ڈسکہ ضمنی انتخابات فیصلہ، حکومت کا ردعمل بھی آ گیا، شبلی فراز بھی بول پڑے

0
28

ڈسکہ ضمنی انتخابات فیصلہ، حکومت کا ردعمل بھی آ گیا، شبلی فراز بھی بول پڑے

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ تفصیلی فیصلہ دیکھ کر لیگل کمیٹی فیصلہ کرے گی اگلا قدم کیا اٹھانا ہے،

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ابھی شارٹ آرڈر آیا ہے، ہماری قانونی ٹیم فیصلہ دیکھ کر جائزہ لے گی،ادارے مکمل طور پر آزاد ہوں،جب تفصیلی فیصلہ آئےگا تو اسے دیکھ کراگلے قدم کافیصلہ کریں گے،جو قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ادارے آزاد ہوں گے،اس پر فخر ہے،عدالتی فیصلوں کو مانتے ہیں، سرتسلیم خم ہے، لطیف جاوید، رانا ثنا اور احسن اقبال ڈسکہ میں کیا کچھ کررہے تھے معلوم ہے ،

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں شفاف الیکشن کا کیس چل رہا ہے ن لیگ نے جمہوریت کو کمزور کیا ن لیگ نے من پسند فیصلوں کے لیے اداروں کو تباہ کردیا ،جمہوری کی مضبوطی کے لیے اداروں کی آزادی لازم ہے فیصلے حق میں آئیں تو خوشیاں مناتے ہیں مخالفت میں آئیں تو نہیں مانتے ، ن لیگ نے بدمعاشی کی سیاست کو فروغ دیا،

پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب

این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنزکے نتائج بدلے یا نہیں؟ دوران سماعت اہم انکشاف

این اے 75،پی ٹی آئی کی استدعا ، دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

ہمارے لوگ شہید ہوئے، کن شہروں سے غنڈوں کو لایا گیا،علی اسجد ملہی کا اہم انکشاف

ڈی ایس پی نے مجھ پر تشدد کیا اور میری چادر کھینچ لی،یہ لڑائی میری نہیں بلکہ، نوشین افتخار برس پڑی

ن لیگ جو الیکشن جیتے وہ ٹھیک ہے، جو ہارے وہاں دھاندلی،شبلی فرازبرس پڑے

معاملہ خراب کرنے کا الزام نہ لگائیں تحقیقات کریں،رانا ثناء اللہ کا چیلنج

ڈسکہ میں جو کچھ ہوا ہے اس پر مٹی نہ ڈالی جائے،ن لیگی وکیل کے دلائل

کیا 20 پولنگ کے علاوہ باقی پولنگ اسٹیشن پر آپکی امیدوار جیت نہیں رہی؟ چیف الیکشن کمشنر کا سوال؟

قبل ازیں این اے 75 انتخابات کالعدم قراردے دیئے گئے، این اے 75 میں دوبارہ الیکشن ہوں گے،18 مارچ کو دوبارہ اس حلقے میں انتخابات ہوں گے الیکشن کمیشن نے این اے 75ڈسکہ پر دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا پورے حلقے میں انتخابات سے متعلق مسلم لیگ ن کی درخواست منظورکر لی گئی ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر فائرنگ اور قتل و غارت ہوئی، این اے 75 ضمنی انتخابات میں ماحول خراب کیا گیا،

این اے 75 ضمنی انتخابات،کون ٹھہرا کامیاب ؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

Leave a reply