ڈکیت گینگ کے 3 ارکان گرفتار

قصور
الہ آباد پولیس کی کاروائی میں ڈکیتی معہ قتل سمیت درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کے 3 کارندے گرفتار

تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد پولیس کی کاروائی میں ڈکیتی معہ قتل سمیت درجن سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث انتہائی خطرناک ڈکیت گینگ کے 3 کارندے گرفتار کئے گئے ہیں
اور ان ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم، 3 موٹر سائیکل اور جدید ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے
ملزمان کاشف عرف ذیشان وغیرہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر وارداتیں کرتے اور دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے
چند دن قبل ملزمان نے بہاری پور کےقریب ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل جبکہ دو کو زخمی کیا تھا جبکہ دوران تفتیش درجن سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان قصور سمیت دیگر اضلاع کو بھی مطلوب تھے
ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے

Comments are closed.