ڈکیتی کے گروہوں کی گرفتاریاں

0
22

تھانہ سول لائن ایس ایچ او تحسین محسن گھمن کی زیرنگرانی ٹیم نے ڈکیت طیب حسن عرف بادشاہ گینگ سرغنہ سمیت 5 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں، ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ میں نقدی، موٹرسائیکلز، قیمتی سمارٹ فونز اورناجائز اسلحہ پسٹل 30 بوربرآمد کیا گیا ہے.
پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیالکوٹ عبدالغفارقیصرانی کی خصوصی ہدایات اورایس ڈی ایس پی سٹی سرکل کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ سول لائن سب انسپکٹرتحسین محسن گھمن پولیس ٹیم نے جرائم پیشہ افراد اورمجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری خصوصی مہم میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں ملوث طیب حسن عرف بادشاہ گینگ کے ملزمان، طیب حسن عرف بادشاہ ولد شفاقت علی سکنہ آڈھا چھبیل پورسیالکوٹ، محمد سفیان ولد شوکت سکنہ آڈھا سیالکوٹ، محمد توصیف ولد محمد رفیق سکنہ سدرہ بدرہ سیالکوٹ، نعمان ولد محمد عرفان سکنہ چھبیل پورآڈھا سیالکوٹ، علی رضا ولد محمد یوسف سکنہ چھبیل پورآڈھا کوگرفتارکرلیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری سے دوران انٹروگیشن مال مسروقہ میں نقدی 3 لاکھ روپے، 2 موٹرسائیکلز، قیمتی سمارٹ موبائل فون 6 عدد اور پسٹل 30 بور 4 عدد معہ متعدد گولیاں برآمد کی گئی ہیں، ملزمان نے ڈکیتی اورچوری کی 19 وارداتوں کے انکشافات کیے ہیں، جن کی گرفتاری سے 7 مقدمات درج اور ٹریس ہوئے ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی پی او سیالکوٹ نے پولیس ٹیم میں موجود تمام افسران و ملازمان کوتعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے، ہدایت کی ہے کہ عوام کے جان و مال کی ٍحفاظت کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا.

رپورٹ فضل محمود کھوکھر

Leave a reply