fbpx

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر 3 شہری جاں بحق ایک خاتون زخمی

کراچی میں بے قابو ڈاکووں نے صرف 6 گھنٹوں میں ڈکیتی مزاحمت پر تین شہریوں کو جاں بحق کردیا گیا ہے گولی لگنے سے ایک خاتون زخمی ہوئی ہیں۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے کلفٹن کے مشہور شون سرکل کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ویر بھان نامی شہری کو جاں بحق کردیا۔

ملتان :پولیس کا سٹیج اداکارہ کے گھر پر چھاپہ،مغوی بچہ بازیاب

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق سپر ہائی وے کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے عبدالقدیر نامی شخص کو جاں بحق کردیا گیا۔ ابتدائی تفیتش کے مطابق عبدالقدیر پیشے کے اعتبار سے مزدور تھا اور ریتی بجری کا کام کرتا تھا۔

علاوہ ازیں مسلح ڈاکوؤں نے کشمیر روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر 28 سالہ نوجوان شاہ رخ کو زندگی سے محروم کردیا۔ مقتول کے بھائی عدنان کے مطابق شاہ رخ کی صرف تین دن قبل شادی ہوئی تھی۔

علاقہ پولیس کےمطابق کورنگی کراسنگ کے قریب واقع شمیم مسجد کے نزدیک گولی لگنے سے ایک خاتون زخمی ہو گئی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی خاتون کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد: تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات سپلائی کرنے والے تین ملزمان گرفتار

دوسری جانب کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے آخر کار شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا.

ترجمان کراچی پولیس چیف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈکیتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جب کہ کراچی پولیس چیف نے پولیس کو تمام وسائل بروئے کار لا کر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔

ترجمان کے مطابق انھوں نے تمام فیلڈ آفیسرز کو ازخود پولیس پیٹرولنگ کی نگرانی کرنے کی ہدایت اور پولیس کا گشت بڑھانے کے ساتھ ساتھ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کے احکام جاری کی ہے، ترجمان کے مطابق حالیہ واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

لاہور: ملتان روڈ پر واقع ہاؤسنگ سوسائٹی کے باہر دھماکا، 8 افراد زخمی

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!