fbpx

مطیع اللہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

مطیع اللہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر راولپنڈی میں پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی جاری ہے

تھانہ نصیرآباد پولیس نے بڑی کاروائی کی ہے اور ڈکیتی ،رابری اور چوری کی وارداتوں میں ملوث مطیع اللہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ 05 ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا،ملزمان سے 125عدد پلیٹ سٹیل مالیتی 06لاکھ روپے ،مسروقہ رقم 01لاکھ 85ہزار روپے ،08موبائل فونز اوراسلحہ وایمونیشن برآمد کیا گیا ہے، ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل بھی قبضہ پولیس میں لیا گیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ مطیع اللہ اورساتھی ملزمان امان اللہ ،عمرخان ،عارف خان ،عبداللہ اورصدام حسین شامل ہیں، ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی ،رابری اورچوری کی اڑھائی درجن وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی ، ڈکیت گینگ کو ایس پی پوٹھوہار کی زیر نگرانی ایس ایچ او نصیر آباد اور ٹیم نے گرفتار کیا،متحرک گینگ کے ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی پر سی پی او اطہر اسماعیل نے ایس پی پوٹھوہار اور نصیر آباد پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے اور کہا ہے کہ متحرک و منظم گینگز کے قانون کی گرفت میں آنے سے شہریوں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے،

دوسری جانب چونترہ پولیس نے نجی ہاؤسنگ ساؤسٹی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف موثر کاروائی کی ہے اور 03 ملزمان گرفتارکر کے اسلحہ وایمونیشن برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے،گرفتارملزمان میں ارسلان،نعمان اورحسین شاہ شامل ہیں ملزمان سے 03 عدد 12 بوررائفلز،01عدد 223 بور رائفل،01 عدد 8MM رائفل اورگولیاں برآمد ہوئیں ، ملزمان کے خلاف کاروائی اے ایس پی صدر سعود خان کی سربراہی میں ایس ایچ اوچونترہ اوران کی ٹیم نے کی ایس پی صدر کامران عامر نے اے ایس پی صدر, ایس ایچ او چونترہ اورپولیس ٹیم کو شاباش دی، ایس پی صدر کامران عامر کا کہناہے کہ راولپنڈی پولیس کا قبضہ مافیا اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جہاد جاری رہے گا،

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار