ڈکیت گروہ کا کارندہ رنگے ہاتھوں گرفتار
شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائی جاری ہے
, ایسٹ پولیس کی کاررواٸی ڈکیت گروہ کا کارندہ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا،بہادرآباد پولیس نے دوران پیٹرولنگ شہری سے ہونے والی واردات کو ناکام بنا دیا,مشتبہ حلیہ میں مبلوث ملزم واردات کرنے شہری کو گھیرے کھڑا تھا ایسٹ پولیس نے حکمت عملی سے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا, گرفتار ملزم سے اسلحہ ایک پسٹل, موباٸل اور نقدی برآمد ہوٸی گرفتار ملزم پہلے بھی تھانہ ٹیپو سلطان اور بہادرآباد سے گرفتار ہوچکا ہے, گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا,
دوسری جانب تھانہ گڈاپ پولیس کی کاروائی 1 منشیات فروش ملزم گرفتارکر لیا گرفتار ملزم کامران خان کے قبضہ سے 1335 گرام چرس برآمد کر لی گئی،گرفتار ملزم کا نام IR لسٹ میں شامل ہے اور پہلے بھی کئی منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری کر دی گئی،
ایک اور کاروائی میں اسٹریٹ کرائم و چھیناجھپٹی میں ملوث ملزم سائیٹ ایریا سے گرفتارکر لیا گیا، ایس ایچ او تھانہ سائیٹ اے سب انسپکٹر قمرجاوید کیانی کی اسٹاف کے ہمراہ بروقت کاروائی ،اسٹریٹ کرائم و چھینا جھپٹی میں ملوث ملزم بنام کاشف ولد سید غواث رنگے ہاتھوں گرفتار جبکہ ملزم کا ساتھی بنام طور عرف کالیا ولد نامعلوم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگیا۔ملزمان اسلحہ کے زور پر مسمی فرحان ولد سردار مالک سے موبائل فون اور کیش چھین رہے تھے گرفتار ملزم سے چھینا گیا سامان اور ایک پستول 30بور بمع 3راونڈز برآمدکرلئے گئے۔گرفتار ملزم نے تھانہ پیرآباد،تھانہ اورنگی ٹاؤن،تھانہ پاپوش نگر کے علاقوں میں چھینا جھپٹی کی وارداتوں کا انکشاف کیاہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 187/23 بجرم دفعہ392/511/34 ت پ مقدمہ الزام نمبر 188/2023بجرم دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ درج کیا گیا۔
دوسری جانب اپوزیشن کے قانون سازوں نے ایک بار پھر کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔متحدہ مجلس عمل کے رہنما سید عبدالرشید نے کہا کہ 2023 میں اب تک 60 سے زائد شہری ڈکیتی مزاحمت پر مارے گئے ہیں۔ مزاحمت پر قتل سمیت اسٹریٹ کرائم اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس امن و امان برقرار رکھنے کے بجائے حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے بلدیاتی انتخابات کو ’منظم کرنے‘ میں مصروف رہی۔ایم ایم اے کے رکن کا کہنا تھا کہ 2023 میں کراچی میں ڈکیتی کے دوران شہریوں کا قتال افسوسناک ہے جبکہ رواں سال میں اب تک 72 ہزار سے زائد گاڑیاں چھینی یا چوری کی گئیں ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کئے ہیں یہ سوالیہ نشان ہے۔رشید نے کہا کہ ایک طرف عوام ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے جا رہے ہیں تو دوسری طرف پورا محکمہ پولیس کراچی کا مینڈیٹ چرانے میں مصروف ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ سندھ پولیس سیاسی کارکنوں کا کردار ادا کر رہی ہے۔
وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے محکمہ داخلہ کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورتحال گزشتہ دنوں سے بہت بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن سندھ اور پنجاب کی سرحد کے کچے کے علاقے میں بھی کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جرائم اور منشیات کی لعنت پر قابو پانے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس تشکیل دیا گیا ہے۔چاولہ نے ایم ایم اے کے رکن پر بھی جوابی حملہ کیا اور کہا کہ وہ اپنا گھر یونین کمیٹی کھو چکے ہیں۔دریں اثناء سندھ اسمبلی نے سندھ فزیو تھراپی کونسل 2022 کو متفقہ طور پر منظور کرلیا بعد ازاں ایوان کی کارروائی پیر تک ملتوی کر دی گئی
اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی
ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں
بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟
ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف