چھینا جھپٹی میں مصروف ڈکیت موقع واردات سے رنگے ہاتھوں گرفتار

0
46
چھینا جھپٹی میں مصروف ڈکیت موقع واردات سے رنگے ہاتھوں گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی سب انسپکٹر محمد اشفاق کی ٹیم کے ہمراہ دو کامیاب کاروائیاں کیں، پہلی کاروائی میں پاک کالونی پولیس نے کباڑی مارکیٹ شیرشاہ میں شھری سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون، ڈیڑھ لاکھ روپے کیش اور ATM کارڈز وغیرہ چھینے والے ڈکیت ملزم کو تعاقب کرکے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کی شناخت رسول بخش ولد عبدالغفور کے نام سے ہوئی جبکہ ملزم کے اشفاق اور ڈاڈا نامی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے غیرقانونی 30 بور پستول بمعہ راؤنڈ، موبائل فون اور کیش برآمد ہوا۔ملزم کے خلاف مقدمہ الزام 305/22 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ اور 306/22 بجرم دفعہ 23(i)A درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

دوسری کاروائی پاک کالونی پولیس نے جوا سٹہ کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت منور، ابراھیم، محمد زاھد، ریحان اور محسن کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان کے قبضے سے جوا سٹہ کی پرچیاں اور رقم برآمد کر کے مقدمہ الزام نمبر 307/22 بجرم دفعہ 5/5A گیمبلنگ ایکٹ درج کیا گیا۔مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب کراچی کو ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین جرائم سے پاک کرنے اور تاجر برادری کو تحفظ فراہم کرنے پر صدر لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری سراج منو نے کراچی پولیس کے اقدامات کو سراہا ہے .ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا۔چیف کورڈینیٹر LATI نے ایس ایس پی ملیر کو خوش آمدید کہا اور انکی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ایس ایس ملیر نے ممبران لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری سے شہر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی۔ ممبران کی جانب سے چند گزارشات پیش کی گئیں جن پر ضروری احکامات دئیے گئے۔ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس اسٹریٹ کرائم کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ قائدآباد تھانے کی حدود میں 15 مددگار کو مزید نفری فراہم کی گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے پر فوری ریسپانس کو یقینی بنایا جا سکے۔

سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

شہر قائد کراچی میں پولیس نے نادرا کا جعلی ہیڈ کوارٹر تلاش کر لیا

دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

عزیزآباد پولیس نے جیب کترے گوپانگ گروپ کے خلاف ایکشن لیا ہ

Leave a reply