کراچی: ڈکیتی کے دوران خاتون پر تشدد کرنے والے ڈاکو گرفتار

0
41

کراچی: گلشن اقبال میں گھر کی دہلیز پر ڈکیتی کے دوران خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ڈاکوؤں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گھر کی دہلیز پر خاتون کے گلے سے سونے کا لاکٹ اتارنے اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ڈاکوؤں کو ملیر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

اس حوالے سے نجی خبر رسان ادارے کو ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ گزشتہ شب دو ڈاکو شاہ لطیف ٹاؤن میں شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ ان کا پولیس سے سامنا ہوگیا، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، اور جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا، کارروائی میں دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں سے تفتیش کی گئی تو انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزمان نے 28 اکتوبر کو گلشن اقبال میں لوٹ مار کی واردات کے دوران خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے بھی شناخت کرلیا گیا ہے، دونوں ملزمان سے مزید وارداتوں کے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، جبکہ ان کی گرفتاری کے حوالے سے شہر کے دیگر تھانوں کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

ڈکیتی کے دوران خاتون اور ڈاکو گتھم گتھا

واضح رہے کہ 28 اکتوبر کو گلشن اقبال بلاک 13 ڈی ون میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گھر کی دہلیز پر خاتون کو لوٹا اور مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا، واقعے کی سی سی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی، جس میں میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنے گھر داخل ہونے کے لئے دہلیز پر کھڑی ہی ہوئی تو عقب سے آنے والے ڈاکو نے خاتون کی گردن پر ہاتھ رکھا اور چین چھیننے کی کوشش کی، تاہم خاتون نے تھوڑی مزاحمت کی تو ڈاکو نے خاتون کے منہ پر مکے مارے، اور خاتون کے گلے سے چین اتارنے کی کوشش کے دوران منہ پر تھپڑ بھی مارے، اور چین چھین کر اپنے ساتھی کی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

گیس کے بحران سے بچنے کیلئے پاکستان نے بلند ترین نرخوں پر ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کر لیا

Leave a reply