ڈکیتی کی 120 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

0
22
ڈکیتی کی 120 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

ڈکیتی کی 120 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے عابد آباد بلدیہ ٹاؤن سے ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم میں ملوث 2ملزمان علی خان اور حسین کو گر فتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 3 عددپسٹل، ایمونیشن اور چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے موبائل فونز اور نقدی چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملز م علی خان جرائم پیشہ افراد کو غیر قانونی اسلحہ فراہم کرنے اور چھینے گئے موبائل فونز اور موٹر سا ئیکلوں میں اپنا کمیشن وصول کرنے میں بھی ملوث ہے۔جبکہ ملزم حسین نے اعتراف کیا کہ وہ دوران ڈکیتی عابد وکیل نامی شہری کو گولی مارنے، نقدی، موبائل فون اور لیپ ٹاپ چھیننے میں ملوث ہے۔ ملزم نے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی 120 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ملزمان پیشہ ور ڈکیت ہیں اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

حامد زمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق رپورٹ

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتارملزمان کوبمعہ اسلحہ، ایمونیشن اور موٹر سائیکل مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Leave a reply