میڈیکل سٹور پر ڈکیتی کی واردات کرنیوالا گینگ گرفتار

0
54

تین رکنی ڈکیت گینگ کے ملزمان مال مسروقہ سمیت گرفتار۔

پولیس کو نستہ کی حدود میں میڈیسن سٹور سے اسلحہ کی نوک پر نقدی رقم اور موبائل فون چھیننے کی اطلاع ملی۔ تشکیل شدہ ٹیم نے انتہائی محنت اور جان فشانی سے 3رکنی ڈکیت گینگ کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا۔

اورنگزیب ولد ہمیش ساکن صمد قلعہ نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ڈاکٹر جہانزیب کلینک کے قریب میرا عامر میڈیکل سٹور ہے۔وقوعہ کی رات 8 بجے میرا بھائی عرفان سٹور میں موجود تھا کہ اس دوران 3 نامعلوم مسلح افراد سٹور میں داخل ہوئے اورمیرے بھائی سے اسلحہ کی نوک پربٹوہ جن میں 5/6ہزار روپے، ایک موبائل فون جبکہ دوکان کے دراز سے 21ہزار روپے چھین کر فرار ہوئے ہے۔

اس واقع پر ڈی پی اوچارسدہ سہیل خالد نے پولیس کو نامعلوم ملزمان تک رسائی اور گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔ جس پر ڈی ایس پی سرڈھیری صنوبر خان نے ایک ٹیم تشکیل دی۔تشکیل شدہ ٹیم زیر نگرانی ایس ایچ اوبسم اللہ جان، انوسٹی گیشن آفیسر نستہ اور دیگرافسران نے نامعلوم ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کی۔جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس نے ڈکیتی واردات میں ملوث ملزمان تک رسائی حاصل کرکے 3ملزمان عدنان ولد نوشاد، نوشاد عرف چٹاکے ولد جمشید اور بشیر ولدفرمان ساکنان نستہ کو گرفتار کر لیا ہے ۔دوران تحقیقات ملزمان کی نشاندہی پر چھینی گئی رقم 27ہزار روپے، 1موبائل فون جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2پستول،1رپیٹر اور کارتوس برآمد کر لیا ہے۔ملزمان نے اعتراف جرم قبول کر لی ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

دوران ڈکیتی دکاندار کو گولی مارنے پر شہریوں نے ڈاکوؤں کے ہاتھ کاٹ دیئے

Leave a reply