ڈاکو ںے لگام ایک ہی دن میں دو وارداتیں
قصور
شہر میں ڈاکو بےلگام ، دن دیہاڑے تاجروں کے ساتھ یکے بعد دیگرے دکیٹی کی دو وارداتیں ، شہر میں دکیٹی جیسی سنگین وارداتوں میں تشویشناک حدتک اضافہ
چار مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے پہلے تھانہ سٹی کی حدود حاجی فرید کے معروف تاجر حاجی محمدآصف انصاری سے قریبا پانچ لاکھ اسلحے لے زور پر لوٹے بعدازاں وہاں سے سبزی منڈی قصور کا رخ کیا اور چئرمین فلاح تاجراتحاد حاجی شیخ عرفان اکرام اور ان کے سیلز مینوں سے بھی قریبا ہاف ملین لوٹ کر فرار ہوگئے
معروف تاجرراہنما حاجی شیخ عرفان اکرام کےساتھ یہ واقعہ ان کی ہول سیل کریانہ شاپ سبزی منڈی قصور میں پیش آیا
دونوں وارداتیں دوپہر 1 سے 2 بجے کے درمیان پیش آئیں
قصور ۔ ریسکیو 15 پر کال کرنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی دیکھتے ہیں کرتے ہیں سب ٹھیک ہوجاۓ گا کا خالی دلاسہ بھی دینا نا بھولی
قصور ۔ شہر میں روزبروز بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے تاجربرادری شدید خوف و ہراس کا شکار
تاجر برادری نے حالیہ وارداتوں کا سلسلہ بندہونے تک کاروبار بندکرنے پر غور شروع کردیا ہے
جب سے موجودہ ایس ایچ او تھانہ سٹی تعینات ہوا ہے دکیٹی کی وارداتوں میں انتہائی خطرناک حدتک اضافہ دیکھنے میں آیاہے
تاجروں اور شہریوں نے ڈی پی او قصور سے ایس ایچ او تھانہ سٹی کو فلفور معطل کر کے اس کی جگہ کسی ایماندار اور فرض شاس پولیس آفیسر کو تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے