کراچی: ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایک اور شہری قتل،رواں ماہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی

شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر نہتے شہریوں کے قتل کا سلسلہ نہیں تھم سکا ہے، جنجال گوٹھ میں مسلح ڈکیتوں نے اسپیئر پارٹس کی دکان کے مالک کو گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح گلشن معمار تھانے کے علاقے افغان کیمپ کے قریب جنجال گوٹھ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر نامعلوم مسلح ڈکیتوں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، متقول کی شناخت 35 سالہ طاہر ولد ایوب کے نام سے ہوئی، مقتول سعدی ٹاؤن کا رہائشی تھا۔

کراچی:ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر معروف اداکارہ کا بھائی قتل

شہرمیں رواں برس 100 سے زائد نہتے شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہو چکے ہیں اور سالانہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے، دسمبر میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے اور ماہانہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔

ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے واقعات کورنگی، نارتھ کراچی، پی آئی بی، سپر ہائی وے، محمود آباد میں پیش آئے، شاہ لطیف ٹاؤن، گلستانِ جوہر اور نارتھ ناظم آباد میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل ہوئے جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ڈاکوؤں کو لگام ڈالنے میں پولیس بری طرح ناکام ہوئی ہے اور شہری ازخود ڈاکوؤں سے نمٹنے پر مجبور ہیں۔

رواں برس ستمبر کے مہینے میں سب سے زیادہ 12 افراد قتل ہوئے تھے تاہم دسمبر میں یہ تعداد بڑھ گئی، پولیس مقابلوں کے بجائے ڈاکو شہریوں کے تشدد سے زیادہ ہلاک ہوئے۔

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن جھاڑیوں سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش برآمد

اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 خلیل مارکیٹ میں مشتعل شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے ڈاکو کو زخمی حالت میں حراست میں لینے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اقبال مارکیٹ تھانے کے علاقےاورنگی ٹاؤں سیکٹرساڑھے 11 خلیل مارکیٹ میں 2 ڈکیت کباڑ کی دکان میں داخل ہونےکےبعد لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ موقع پر موجود شہریوں نے گھیرے میں لینے کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا،مشتعل شہریوں نے ڈاکوؤں کے زیر استعمال موٹر سائیکل کو بھی آگ لگادی۔

نازیبا ویڈیو سامنے آنے پر بھائیوں نے بھائی کو مار کر سر دھڑ سے کیا الگ

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول ملا ہے جبکہ ڈکیتوں کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب اتوار کی صبح شاہراہ فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 رابعہ سٹی کے قریب فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا جبکہ ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا زخمی شہری اور ہلاک مبینہ ڈاکو کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی شہری کی شناخت 45 سالہ عامر نسیم کے نام سے کی گئی، اور مبینہ ڈاکو کی شناخت زبیر کے نام سے ہوئی جوکہ پہلوان گوٹھ کا رہائشی ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والےڈاکو کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے لیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ڈاکو کس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے،ملزم کا عدالت نے دیا ریمانڈ

Comments are closed.