راولپنڈی : مسلح ڈاکو تاجر کے گھر سے لاکھوں روپوں کے زیورات لے کر فرار،مقدمہ درج
راولپنڈی:مسلح ڈاکو تاجر کے گھر سے لاکھوں روپوں کے زیورات لے کر فرار ہو گئے-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجرخان کے علاقے اسکیم ون میں تین مسلح ڈاکو وہاب سیٹھی کےگھرسےایک لاکھ نقدی اور 15 لاکھ روپے مالیت کے 10 تولے سونے کے زیورات لوٹ کر فرارہوگئےمسلح ڈاکو پیدل فرارہوتےوقت مصروف شاہراہ پر موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو گرا کر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوئے، واردات کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی۔
سی سی ٹی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو گھر سے ڈکیتی کی واردات کرکے مسلح حالت میں فرار ہوتے اور ہوائی فائرنگ کرکے راہ گیروں کو بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو ڈاکو پاوں سے ٹھوکر مار کر گراتے ہیں دونوں موٹر سائیکل سمیت زمین پر گر جاتے ہیں ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر پر فرار ہوجاتے ہیں، مصروف شاہراہ پر ملزمان کی ہوائی فائرنگ اور اسلحہ دیکھ کر کسی نے مداخلت نہیں کی اور ڈاکو بآسانی فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان فرار ہونے کے بعد چھینی گئی موٹر سائیکل تھانہ روات کے علاقے میں چھوڑ گئے جس کو تحویل میں لے لیا گیا ہے متاثرہ تاجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔