ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے پولیس اہلکار اور شہری

0
26

ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے پولیس اہلکار اور شہری

باغی ٹی وی :ڈاکو راج نے معاشری کو یرغمال بنا لیا ، کندھ کوٹ کے قریب کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے فائرنگ سے ایس ایچ او اور ایک اہلکار زخمی ہو گیا، ایک راہگیر خاتون کوثر بھیو بھی زخمی ہو گئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ درانی مہر کی حدود کچے کے علاقے میں خاتون کی آواز میں بلا کر اغوا کی وارداتیں کرنے والے گروہ کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی اسد رضا شاہ کی ہدایات پر ضلع کے مختلف تھانوں کی پولیس پولیس موبائلز بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ پورے علاقے کا گھیراؤ کیا گیا جس کے بعد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں تھانہ کشمور کے ایس ایچ او زیاد نوناری اور ایک اہلکار صدام چاچڑ زخمی ہو گیا جنہیں کندھ کوٹ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یس ایس پی اسد رضا شاہ نے ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی، دوسری جانب ڈاکوؤں اور پولیس کی فائرنگ کے دوران ایک راہگیر خاتون کوثر بھیو بھی زخمی ہو گئی تھی جن کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ مقابلے میں زخمی ایس ایچ او اور اہلکار کے فوٹیج لینے کے لئے پولیس نے صحافیوں کو روک دیا تھا، کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ جاری ہے اور وقفے وقفے سے فائرنگ کی جا رہی ہے جس میں پولیس کو تاحال ڈاکوؤں کی گرفتاری کے متعلق کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ اس وقت پنجاب سمیت ملک بھر میں لاء ایند آرڈر کی صور ت حال خراب ہے شہری آئے روز چوروں اور ڈاکوؤں سے اپنے جان مال کو دیتنے پر مجبور ہیں.

Leave a reply