کراچی؛ ڈاکوؤں نے دکاندار اور وہاں موجود دیگر لوگوں کو لوٹ لیا

کراچی؛ ڈاکوؤں نے دکاندار اور وہاں موجود دیگر لوگوں کو لوٹ لیا

کراچی میں بلدیہ ٹاؤن پٹنی محلے میں باربر شاپ میں ڈٓاکوؤں نے دکاندار اور وہاں موجود دیگر لوگوں سے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا، واقعے کی سی سی فوٹیج حاصل کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 28 دسمبر کو مسلح ڈاکوؤں نے بلدیہ ٹٓاؤن باربر شاپ میں گھس کر حجام اور وہاں آنے والے گاہکوں کی حجامت بنا دی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن پٹنی اسپتال روڈ پر واقع باربر شاپ میں دو مسلح افراد اسلحے کے زور پر دکان پر موجود تمام افراد کو لوٹ رہے ہیں، فوٹیج میں لٹیروں کا اطمینان دیکھ کر لگتا ہے کہ انہیں کسی قسم کا خوف نہیں ہے۔ واردات کے بعد ملزمان ایک ایک کر کے دکان سے نکل کر فرار ہوگئے، علاقہ بلدیہ ٹاؤن پولیس سے رابطہ کرنے پر واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
دوسری جانب گزشتہ روز اداکار عنایت خان بھی اسٹریٹ کرمنلز کا شکار ہوگئے جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔ عنایت خان نے انسٹاگرام اسٹوری درج کرتے ہوئے بتایا کہ رات کو جم سے گھر واپسی پر تقریباً 12:35 پر 2ضرورت مند لڑکوں نے پستول دکھا کر میرا سیل فون اور کچھ ضروری سامان چھین لیا۔ عنایت خان نے اپنی انسٹااسٹوری پر درخواست بھی کہ میری سندھ پولیس سے مودبانہ گزارش ہے کہ برائے مہربانی اسٹریٹ کرائمز پر قابو پائیں، مجھے پتا ہے کہ آپ کو انصاف دینے میں وقت لگے گا لیکن اپنا 100 فیصد دیں تاکہ باقی لوگ نقصان سے بچ سکیں۔

Comments are closed.