ایف آئی آر میں ظاہر جعفر کے والدین کا کوئی ذکر نہیں،ملزم کیسے بن گئے، وکیل کے عدالت میں دلائل
ایف آئی آر میں ظاہر جعفر کے والدین کا کوئی ذکر نہیں،ملزم کیسے بن گئے، وکیل کے عدالت میں دلائل
نورمقدم قتل کیس ملزم ظاہرجعفرکے والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی
اسلام آبادہائی کورٹ کےجسٹس عامرفاروق نےدرخواست ضمانت پر سماعت کی درخواستگزارکی جانب سے خواجہ حارث اورمدعی مقدمہ کے وکیل پیش ہوئے ،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ باقی کیسزسن کردرخواست پردلائل سنیں گے،عدالت نے درخواست ضمانت پرسماعت میں ایک گھنٹے کاوقفہ کردیا ،ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نور مقدم قتل کیس میں خواجہ حارث کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹشنرز کی جانب سے خواجہ حارث ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے خواجہ حارث ایڈووکیٹ نے کمرہ عدالت میں ایف آئی آر پڑھ کر سنائی ،خواجہ حارث نے عدالت میں کہا کہ ایف آئی آر میں ظاہر جعفر کے والدین کا کوئی ذکر نہیں ہے، ظاہر جعفر اسلام آباد اور اس کے والدین کراچی میں تھے،سوال یہ ہے کہ پھر انہیں ملزم کیسے بنا دیا گیا؟ والدین اسلام آباد آ کر شامل تفتیش ہوئے، ضمانت قبل از گرفتاری کرائی ،ضمانتی مچلکے داخل نہ ہونے کے باعث 24 جولائی کو گرفتار کیا گیا، ملزم کے والدین کا واقعے سے کوئی تعلق نہیں،ان پر بے بنیاد الزامات لگا کر گرفتار کرلیا گیا عدالت دیکھے نور مقدم قتل کیس کی ایف آئی آر کے مطابق الزام کیا ہے؟ ضمانت بعداز گرفتاری درخواست 5 اگست کو خارج ہوئی ابتدائی طور پر ایف آئی آر میں قتل کی دفعہ لگائی گئی ہے تا ہم بعد شہادتیں چھپانے ، سہولت کاری اور اعانت جرم کی دفعات کا اضافہ کیا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ میں تفتیشی بیان کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جاتی ہے سوال کے جواب دیتے وقت تاثرات بھی چل جاتے ہیں؟ہمارے ہاں بیان کسی اورزبان میں ریکارڈ ہوتا ہے بعد میں اس کا ٹرانسکرپٹ انگریزی میں تیار کیا جاتا ہے جس میں بعض دفعہ بیان کا مفہوم ہی بدل جاتا ہے درخوست گزاروں کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل کے دوران مینار پاکستان واقعے کا حوالے دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اس نا خوشگوار واقعے میں پولیس نے کیا کیا؟ 10،20لوگ اس واقعے میں ملوث تھے گرفتار ہر ایک کو کرلیا ۔میں تو سوچتا ہوں اب کسی خوشی کی تقریب میں جا ہی نہیں سکتا، ڈر لگ گیا ہے کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوا تو محض کیمرے میں نظر آنے پر دھر لیا جاﺅ ں گا. جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا تھراپی ورکس پرائیویٹ ادارہ ہے ،کیا ملزمان میں سے کسی کا تھراپی ورکس سے تعلق ہے؟ جس پر وکیل مدعی نے بتایا کہ تھراپی ورکس پرائیویٹ ادارہ ہی ہے، عصمت جعفر وہاں بطور تھراپسٹ کام کرچکی ہیں۔
عدالت نے نور مقدم کے والد شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور سے استفسار کیا کہ واقعے کی اطلاع پولیس کو کس نے دی؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ پولیس کی پٹرولنگ پارٹی نے گڑ بڑ دیکھ کر تھانے اطلاع دی،پولیس کو اور کسی نے واقعے کی اطلاع نہیں د ی جبکہ وکیل مدعی خواجہ حارث نے کہا کہ امید رکھتا ہوں فاضل دوست نے ڈاکو مینٹس پڑھے ہوں گے،گھر کے باہر ہجوم موجود تھا لوگو ں نے پولیس کو اطلاع دی
نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، نور مقدم قتل کیس میں ملزم کے والدین کی درخواست ضمانت لوئر کورٹ مسترد کر چکی ہے جسے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کے طور پر دائر کیا گیا ہے
دوسری جانب بدنام زمانہ قاتل ظاہر جعفر کے گھر کے مالی جان محمد اور خانساماں جمیل کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت نے گزشتہ روز فیصلہ جاری کرتے ہوئے ضمانت کی استدعا کو مسترد کردیا تھا
واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا نور مقدم کا قاتل ملزم ظاہر جعفر اسکے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں امریکی سفارتخانے نے نور کے قاتل سے بات کی ہے
نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان
مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری
جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے
:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا
پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
نور مقدم قتل کیس میں نیا موڑ، والدین نے درندے کو بچانے کی کیسے کوشش کی؟
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں مزید توسیع
نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ
نور مقدم کیس،تھراپی ورکس والوں کی ضمانت منسوخی پر نوٹسز جاری
نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع
نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا
نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع
نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا
نورمقدم کیس،پولیس کی پھرتیاں، نامکمل چالان پیش،نورمقدم نے واش روم سے چھلانگ لگائی مگر، اہم انکشاف
نورمقدم کیس،ضمانت کی درخواست پر نوٹس،نور کو انصاف دلوانے کیلئے عدالت کے باہر احتجاج