fbpx

دالبندین،تیز ہواؤں،طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، ایئرٹریفک کنٹرول ٹاوربھی متاثر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دالبندین تیز ہواؤں اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے

دالبندین میں متعدد لوگوں کے گھر دیواریں گر گئیں ۔بجلی اور کمیونیکیشن مکمل طور پر معطل ہو کر رہ گئی کچے مکانات گر کر تباہ ہو گئے، لوگوں نے اپنی آپ مدد کے تحت لوگوں کو گھروں سے نکال لیا ،علاقہ میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں اب تک کی اطلاعات کے مطابق چھتیں اور دیواریں گرنےسے دو افراد جاں بحق اور دوبچوں سمیت چھ خواتین شدید زخمی ہوگئے ہیں اسسٹنٹ کمشنر جاویدڈومکی کے مطابق مختلف علاقوں سے نقصانات کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں

دالبندین ایئرپورٹ پر بارش اور طوفان ہواؤں سے ایئرٹریفک کنٹرول ٹاور کی کھڑکیاں متاثرہوئی ہیں ایس ایف اہلکاروں کے رہائشی کمروں کی چھت اور سیلنگ کو بھی نقصان پہنچا ہے ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور اے ایس ایف کے رہائشیوں کمروں میں پانی داخل ہوگیا سی اے اے کی رہائشی کالونی کے ٹیوب سولر پلیٹس ٹوٹ گئیں،وین کو بھی نقصان پہنچا سی اے اے رہائشی کالونی کا ٹرانسفارمر گرنے سے بجلی کی سپلائی بھی معطل ہو گئی ہے