معروف بھارتی پنجابی گلوکار دلیر مہدی کو دو سال قید کی سزا

بھارتی پنجاب کی مقامی عدالت نے معروف پنجابی گلوکار دلیر مہدی کو دو سال قید کی سزا سنا دی۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2003 میں دلیر مہدی کے خلاف انسانی اسمگلنگ کا مقدمہ چل رہا تھا جس پر انہیں آج سزا سنائی گئی ہے پولیس نے عدالتی فیصلے کے بعد انہیں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔


یاد رہے کہ پنجاب پولیس نے چند روز پہلے بھارت کے بھنگڑے کے مشہور پاپ گلوکار دلیر مہدی، ان کے بھائی شمشیر سنگھ اور تین دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ان پر الزام ہے کہ انہوں نے لوگوں کو موسیقی کے طائفوں میں شامل کرکے انہیں باہر بھیجنے کے بہانے لاکھوں روپے ہتھیائے ہیں۔

پولیس نےدلیر مہدی کے بڑے بھائی شمشیر سنگھ کو حراست میں لے لیا تھا۔ دلیر مہدی کے بھائی کے خلاف شکایات تھیں کہ انہوں نے مغربی ممالک بھیجنے کا جھانسہ دے کر کئی افراد کو دھوکا دیا ہے اور ان سے بڑی بڑی رقوم بٹوری ہیں۔

دلیر مہدی نے اس الزام کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ کافی عرصے پہلے ان کا اپنے بھائی سے تعلق ٹوٹ چکا ہے۔
پولیس نے چند سال پہلے ہی دلیر مہدی کے بڑے بھائی شمشیر سنگھ کو حراست میں لے لیا تھا۔

Comments are closed.