ڈیم ٹوٹنے سے 15 افراد جانبحق، درجنوں لاپتہ

ماسکو: دنیا میں کوئی آرہا ہے تو کوئی دنیا سے جارہا ہے ، ہر آنے والا کا انداز پہلے والے سے مختلف اور جانے والے کا سفر بھی بڑا دلچسپ اور نصیحت آموز روس کے دور افتادہ علاقے سائبیریا میں ڈیم ٹوٹنے سے سونے کی کان میں سونے والے 15 کان کن ہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئے۔

ماسکو سے حکام کے مطابق سائبیریا کے کراسنویا رسک علاقے میں واقع ڈیم ٹوٹنے سے سیلابی ریلے میں بہنے والے 13 کان کن ابھی تک لاپتہ ہیں جبکہ 130 کارکنوں کو بچا لیا گیا۔مقامی حکام کے مطابق ڈیم ٹوٹنے سے سیلابی ریلے میں بہہ کر 14 کان کن زخمی ہوگئے جنہیں زندہ بچا لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈیم مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے پھٹا اور سائٹ پر سونے والے کارکنوں کو بہا لے گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈیم کے ٹوٹنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔

وزارت ہنگامی امداد کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ وزارت ہنگامی امداد کے مطابق جدید کشتیوں اور آلات سے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

سیلابی ریلے میں بچنے والے کان کن اولیگ پگاشیف نے مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیگر کارکنوں کے ساتھ سائٹ پر سورہے تھے کہ اچانک دھماکے کی آواز آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جوہی وہ رہائش سے باہر آیا اس نے طغیانی اور سیلابی ریلے کو اپنی طرف آتے دیکھا۔

Comments are closed.