fbpx

داماد کا منہ کالا کرنے والی ساس دیگر ملزمان سمیت گرفتار

باغی ٹی وی : داماد کا منہ کالا کرنے والی ساس دیگر ملزمان سمیت گرفتار

انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے کارروائی کر کے بہنوئی پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیا . قانون کو ہاتھ میں لینے والے ملزمان پولیس نے دھر لیے

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر شہری پر تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف فوری ایکشن لیا گیا

اپنے بہنوئی جاوید کو تشدد کر کے منہ کالا کرنے اور سر مونڈنے والے ملزمان سالے ساس سمیت گرفتار کر لیے گئے
گرفتار ملزمان میں ندیم، اسلم اور ساس سمیت 5ملزمان شامل ہیں

ملزمان نے ایک روز قبل اپنے بہنوئی پر تشدد کر کے سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل کی تھیں،ملزمان کو بہنوئی جاوید پر انکی بہن سے پسند کی شادی کرنے پر رنج تھا،شہری جاوید شادی کے بعد کراچی سے لاہور آ کر رہائش پذیر ہو گیا تھا،

انچارج انویسٹی گیشن نشتر کالونی حافظ تصدق حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا.جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف ملزمان کی فوری گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.