مزے دار اور لذیذ دم کے کباب بنانے کا آسان طریقہ

0
64

اجزاء:
مٹن یا بیف بوٹی آدھا کلو بغیر ہڈی
کچا پپیتا پسا ہوا آدھا کھانے کا چمچ
ہری مرچ 2 عدد باریک کٹی ہوئی
دہی آدھی پیالی
خشخاش آدھا کھانے کا چمچ پسی ہوئی
ادرک لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
تیل 1 چوتھائی پیالی
نمک حسب ذائقہ
گھی آدھا کھانے کا چمچ
کالی مرچ ایک چوتھائی کھانے کا چمچ کٹی ہوئی
لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ پسی ہوئی
لیموں 2 عدد
کوئلے 4 سے 5 عدد

ترکیب:
سب سے پہلے گوشت کو دھو کر ایک جگہ پھیلا کر رکھ دیں کسی تیز چھری کے ساتھ ہلکا ہلکا کچل لیں تمام مصالحوں کو کسی باؤل میں ملا کر اچی طرح مکس کریں اور کچلے ہوئے گوشت پر لگا کر 3 گھنٹوں کے لیے میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں ایک دیگچی میں مصالحہ ملا گوشت ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب گوشت گل جائے اور پانی سوکھنے لگے تو دیگچی سے نکال کر لگن میں پھیلا دیں پھر توے کو چولہے پر رکھ کر لگن توے پر رکھ دیں اور ڈھک دیں ڈھکن کے اوپر 4یا 5 دہکتے کوئلے رکھ دیں دس
منٹ بعد مزیدار دم کباب بوٹی تیار ہے

Leave a reply