ڈانس گرل عائشہ عرف مانو ماڈل بن گئیں

سوشل میڈیا کے اس دور میں کون کب کتنا مشہور ہوجائے کسی کو کچھ نہیں‌پتہ ہوتا، اب عائشہ عرف مانو کو ہی دیکھ لیں کہ ان کو کیا پتہ تھا کہ اپنی سہیلی کی شادی پر کرنے والا ان کا ڈانس اس قدر مشہور ہوجائیگا کہ ڈانسنگ کوئین مادھو ڈکشٹ اور خوبصورت حسینہ کترینہ کیف بھی ان کے ڈانس سٹیپس فالوں کریں گی. عائشہ عرف مانو کو ان کی ایک ڈانس وڈیو نے راتوں رات سٹار بنا دیا ہے. ان کو بے شمار ایکٹنگ اور ماڈلنگ کی آفرز آنے لگی ہیں . اب اطلاعات یہ ہیں کہ عائشہ عرف مانو نے اب باقاعدہ طور پر ماڈلنگ شروع کر دی ہے. میرا دل یہ پکارے آجا پر ڈانس کرنے والی یہ لڑکی اب برینڈز کے شوٹ میں‌دکھائی دیں گی، عائشہ نے ماڈلنگ کی پہلی اسائنمنٹ بھی کر لی ہے. یاد رہے کہ لتا منگیشکر کا گیت میرا دل

یہ پکارے آجا پر عائشہ نے ڈانس کیا یہ وڈیو اس قدر وائرل ہوئی ہےکہ بالی وڈ‌کی نامور شخصیات اس پر ڈانس کررہی ہیں. پاکستان ہو یا انڈیا ہر جگہ اس گانے کا بخار چڑھا دکھائی دے رہا ہے. لیکن اس سارے سلسلے میں عائشہ ایک سلیبرٹی ضرور بن گئی ہیں اور ان کو اب ایک سلیبرٹی کے طور پر ہی دیکھا جا رہا ہے ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اب انٹرویوز دینے کے پیسے مانگنے لگی ہیں .

Comments are closed.