اک زرداری کی پولیس بھی سب پر بھاری:ڈنڈے پکڑکردوکانیں بندکروانے والے ماسک پہننے سے عاری

کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان بھر میں حکومت نے لاک ڈاؤن کروانے کا فیصلہ کیا ہے-

باغی ٹی وی : کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے اثرات سے پیش نظر حکومت نے پاکستان بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے جبکہ عوام کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے لئے پولیس بھی متحرک ہے –


کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) گائیڈ لائن کے مطابق 8 مئی سے 16 مئی تک بیکریاں گ گروسری کی دوکانیں اور مٹھائی کی دوکانیں شام 6 بجے تک کھلیں گی جبکہ تندور، ہوٹل ، ڈیری کی دوکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی-

این سی او سی کے مطابق ہوم ڈیلیوری (ای کامرس) یوٹیلٹی کی تمام سروسز اور میڈیا ہاؤسز بھی 24 گھنٹے کھلے رہیں گے –

تاہم این سی او سی کی اس گائیڈ لائن پر عمل درآمد کرانے کے لئے بازاروں اور زیادہ رش والی جگہوں پر پولیس کو تعینات کیا گیا ہے اسی ضمن میں سندھ پولیس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں چند پولیس اہلکار ہاتھوں میں ڈنڈے پکڑے لوگوں کو کورونا ایس اوپیز پر عمل کرنے کا کہہ رہے ہیں-

تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ کورونا ایس او پیز عمل درآمد کرانے والے خود ہی کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیرتے نظر آ رہے ہیں سوشل میڈیا پر سندھ پولیس کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند پولیس اہلکار جو لوگوں کو ماسک پہہنے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کا کہہ رہے ہیں انہوں نے خود ہی کورونا ایس اوپیز کی خلا ف ورزی کرتے ہوئے ماسک نہیں پہنے ہوئے –

ویڈیو میں سندھ کے شہری ان پولیس اہلکاروں کو طنزو مزاح اور سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں-

ویڈیو میں شہریوں نے پولیس اہلکاروں سے پوچھا کہ کورونا ایس او پیز میں ماسک پہننا ضروری ہے اور آپ ہمیں اس پر عمل پیرا کرنے کے لئے سختی کرتے ہیں لیکن آپ نے خودکیوں نہیں ماسک پہنا جس پر پولیس اہلکار کہتا ہے گرمی بہت ہے دوران ڈیوٹی گرمی میں ماسک پہننا مشکل ہے-

Leave a reply