خطرناک ڈکیت گینگ کا سرگرم رکن ہلاک

0
34

خطرناک ڈکیت گینگ کا سرگرم رکن وسیم سمیجہ دوران پولیس مقابلہ اپنے ساتھی ڈاکووں کی فائرنگ سے ہلاک

خانیوال : تھانہ عبدالحکیم پولیس نے دوران ناکہ بندی بائی پاس نزد دھرم پورہ پل مشکوک موٹرسائیکل جس پر03 کس مسلح ڈاکو سوار تھے کو روکا ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل روکتےہی پولیس پر حملہ آور ہوکر سیدھی فائرنگ کردی۔ وسیم ولد ذوالفقار قوم سمیجہ سکنہ حسین آباد اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہہلاک ہوگیا ہلاک ہونے والے ملزم سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد

پولیس اور حملہ آور ڈاکوؤں کے درمیان دوران فائرنگ 02 کس ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب خطرناک ڈکیت درجن سے زائد قتل ، اقدام قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مختلف تھانوں کو مطلوب تھا۔ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایات پر فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ ڈی پی او محمدعلی وسیم کی پولیس مقابلہ کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او اور انکی ٹیم کو مبارک باد دی

Leave a reply