ڈینگی کے وار جاری، اسلام آباد،پنجاب ،خیبر پختونخوا میں مریضوں میں اضافہ

0
31
ڈینگی کے وار جاری، اسلام آباد،پنجاب ،خیبر پختونخوا میں مریضوں میں اضافہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب اور کے پی میں ڈینگی کے وار جاری ہیں

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کا ایک مریض انتقا ل کرگیا،ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں اب تک ڈینگی سے 7 افراد انتقال کر چکے ہیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دروان مزید 104 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوئے اسلام آباد میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد2 ہزار863 ہوگئی ہے اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد ایک ہزار178 ہوگئی ہے. اسلام آباد کے دیہیعلاقوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد ایک ہزار 658 ہوگئی ہے پمز اسپتال میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 478 ہوگئی پولی کلینک 111،سی ڈی اے اسپتال میں 57 ڈینگی کے مریض زیرعلاج ہیں

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کےمزید 342 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 10ہزار743 ہو گئی پشاورمیں ڈینگی کے سب سے زیادہ 185 کیسزرپورٹ ہوئے پشاور میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 127 ہوگئی مردان 56،ہری پور 14، بنوں 27 ،خیبر،کوہاٹ اور نوشہرہ میں 12،12 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 506 ہوگئی،خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی سے 8 افراد انتقال کرچکے ہیں

انیل مسرت منموہن سنگھ کے ہمراہ سیلفی بنانے لگے تو کیا ہوا؟

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟

ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی جاری، 68 افراد گرفتار،639 مقدمات درج

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے الائزا ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت 1,500روپے مقررکر دی

ڈینگی کا ڈنگ تیز، ہسپتال بھر گئے

لاہور میں ڈینگی کیسز کی شرح میں کمی

پنجاب میں ڈینگی کے 351 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،سیکریٹری صحت کے مطابق راولپنڈی 100، لاہور 89 اور گوجرانولہ سے ڈینگی کے 60 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملتان 24، خانیوال 11 اور فیصل آباد سے ڈینگی کے 8 کیسز رپورٹ ہیں، اٹک 7، حافظ آباد، مظفرگڑھ اور قصور سے 6 ،6 اور شیخوپورہ سے ڈینگی کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.

Leave a reply