غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیکا کیس،عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

dania shah

عامر لیاقت کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ ،مقدمے میں گرفتار عامر لیاقت کی بیوہ ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ، عدالت نے کہا کہ درخواست ضمانت پر فیصلہ کل سنایا جائیگا،وکیل ملزمہ نے کہا کہ مرحوم عامر نے اپنی زندگی میں کبھی بھی دانیہ شاہ کے خلاف کوئی شکایت تک نہیں کی تھی، یہ ویڈیو کونسی تاریخ اور مقام میں بنائی گئی کوئی بات واضح نہیں ہے،ویڈیو سے کہیں ثابت نہیں ہو رہا ہے کہ وہ ملزمہ نے ہی بنائی ہوں،بنیادی مسئلہ یہ تھا کہ میاں بیوی کے درمیان تنازعہ ہوا، بیوی غصے سے میاں کا گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی، مرحوم کے بیٹے نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ وہ پوسٹ پارٹم نہیں چاہتے، مرحوم عامر کے بیٹے نے ہی پوسٹ پارٹم کرنے نہیں دیا، بشریٰ اقبال نے ملزمہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں تھی،ملزمہ دانیہ کو کراچی آنے پر سنگین نتائج کے دھمکیاں دیں گئیں، نہ ملزمہ کے موبائل میں ویڈیو پائی گئی نہ ہی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ملی،

ایف آئی اے پراسیکوٹرنے عدالت میں کہا کہ ویڈیو کب کہاں بنائی گئی یہ تاحال پتا نہیں چلا، مسئلہ یہ ہے کہ یہ ویڈیو وائرل کی گئی تھی، ملزمہ نے ایک انٹرویو میں بھی کہا ہے کہ یہ ویڈیو میں نے بنائی، ملزمہ نے خود اعتراف کیا کہ مرحوم کے کہنے پر ویڈیو بنائی ملزمہ نے ویڈیو وائرل کی دھمکی بھی دی تھی، ملزمہ کی ویڈیوز عدالت میں مجسٹریٹ کو دکھائیں گئی،عدالت نے ایف آئی اے پراسیکوٹر سے استفسار کیا کہ 5 ماہ ہوگئے ایف آئی آر کو سب تک کیا کیا آپ لوگوں نے، ایف آئی اے پراسیکوٹر نے عدالت میں کہا کہ ہمیں ریمانڈ نہیں دیا گیا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمار نے کہا کہ آپ کو تین دن کا ریمانڈ تو دیا گیا تھا،آپ جیل میں جاکر بھی تفتیش کر سکتے تھے، وکیل مدعیہ ضیاء اعوان نے کہا کہ یہ ایک مثالی کیس ہے، ہم مرحوم کے اولاد کیلئے لڑ رہے ہیں، ملزمہ کی والدہ مدعیہ کو دھمکیاں دے رہی ہیں، پوسٹ مارٹم نہ کرانے کا مقصد یہ تھا کہ مرحوم کو مزید تکلیف نہ دیا جائے،ملزمہ کو بہت سے نوٹس دیے گئے لیکن وہ نہیں آرہی تھی، کبھی کہتی تھی بیمار ہوں کبھی کہتی تھی نانی کا انتقال ہوگیا،لیکن ملزمہ گھر میں بیٹھ کر ٹک ٹاک بنا رہی تھی، ملزمہ کو ضمانت نہیں دینی چاہیے،اگر ضمانت دی گئی تو ملزمہ فرار ہو سکتی ہیں، جس یوٹیوبر کا ذکر ہے ان کا بھی ایف آئی اے نے بیان نہیں ریکارڈ کیا،

جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمار نے ایف آئی اے پراسیکوٹر سے استفسارکیا کہ آپ نے کیس کا چالان جمع کرایا، وکیل ملزمہ نے کہا کہ تفتیشی افسر کے خلاف درخواست دائر کر رہا ہوں، تفتیشی افسر نے نہ محکمہ داخلہ سے اجازت لی نہ ہی پنجاب میں راہداری ریمانڈ لیا،جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمارنے کہا کہ اس معاملے پر ہم نے شو کاز نوٹس جاری کر رکھا ہے، عامر لیاقت کی پہلی بیوہ بشریٰ بی بی نے کہا کہ میں نے 18 سال عامر لیاقت کے ساتھ گزارے ہیں، عامر نے پوسٹ بھی لگائی تھی،

ٹک ٹاکر دانیہ شاہ انسٹاگرام پر تو موجود تھیں لیکن اب وہ ٹویٹر اکائونٹ پر بھی آگئی 

عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ہیں

اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟

ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناعی میں سندھ ہائیکورٹ نے مزید توسیع کر دی ہ

پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی

عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

Comments are closed.