دانیہ کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر درج کی گئی. والدہ دانیہ شاہ

dania shah

عامر لیاقت کا قتل ہوا ہے جس کی وجہ رقم تھی. والدہ دانیہ شاہ

مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ سلمیٰ بی بی کا کہنا ہے ان کی بیٹی بے گناہ ہے۔ لودھراں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمیٰ بی بی نے کہا کہ کی گئی دانیہ کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اس کے موبائل سے کوئی ویڈیو وائرل نہیں ہوئی۔ دانیہ کی والدہ نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ اقبال جھوٹ بول رہی ہے کہ عامر نے دانیہ کو طلاق دے دی تھی، عامرلیاقت نے وفات سے 4 روز قبل صلح کے لیے رابطہ کیا تھا۔

دوران پریس کانفرنس سلمیٰ بی بی نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا قتل ہوا ہے جس کی وجہ رقم تھی۔ واضح رہے کہ دانیہ شاہ عامرلیاقت کی نازیباویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں گرفتار ہوئیں اور وہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، ملزمہ دانیہ شاہ پر کراچی کی عدالت میں فردجرم آج عائد کیے جانےکاامکان ہے۔

واضح‌ رہے کہ اس سے قبل بھی مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ بشریٰ اقبال کا مقصد جائیداد ہے اسے لیے ان کی بیٹی کو بھی پھنسایا جارہا ہے۔ نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیہ کی والدہ نے کہا تھا کہ بشریٰ نے عامر کے ساتھ بھی زیادتی کی اور اب میری بیٹی کے ساتھ بھی زیادتی کررہی ہے، عامر کا قتل ہوا ہے اس کی روح کو بھی انصاف ملے گا اور میری بیٹی کو بھی انصاف ملے گا۔ سلمیٰ بی بی نے بشریٰ اقبال پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ بشریٰ کا مقصد جائیداد ہے جو سب میڈیا والے بھی جانتے ہیں اسی لیے عامر بھی مرگئے اور میری بیٹی کو بھی اسی لیے پھنسایا جارہا ہے۔

عامر لیاقت کی وفات سے قبل ان کی نازیبا ویڈیو لیک کے معاملے پر بات کرتے ہوئے دانیہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ عامر کی ویڈیو جس نے وائرل کی وہ سامنے آجائے گا میری بیٹی نے ویڈیو وائرل نہیں کی، کچھ بھی ہوجائے میری بیٹی 100 فیصد بے گنا ہ ہے، یہ جھوٹا الزام ہے، میری بیٹی کے خلاف جھوٹی چالیں اور پراپیگنڈہ رچایا جارہا ہے، اللہ ایک دن سچ سب کے سامنے لے کر آئے گا ہم ہمت نہیں ہارتے جو بیٹی پر الزام لگارہے کہ وہ اس کا ثبوت بھی دیں.

Comments are closed.