دانیہ شاہ کیخلاف کیس: مرحوم عامر لیاقت کی بیٹی کو عدالت نے طلب کرلیا

0
25

دانیہ شاہ کیخلاف کیس: مرحوم عامر لیاقت کی بیٹی کو عدالت نے طلب کرلیا

عامرلیاقت حسین کی نامناسب ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں گرفتاران کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کوجوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ آج کی سماعت میں ایف آئی اے کے وکیل نے مدعی مقدمہ مرحوم عامرلیاقت کی صاحبزادی دعا عامرکا بیان بذریعہ ویڈیو لنک ریکارڈ کرنے کی درخواست جمع کروائی۔ درخواست میں کہا گیاہے کہ مدعی مقدمہ لاہورمیں زیرتعلیم ہیں اس لیے پیش نہیں ہوسکتیں، ان کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرلیا جائے۔

ایف آئی اے کی اس درخواست پرملزمہ دانیہ کے وکیل نے اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ دعاعامرپاکستان میں موجود ہیں اس لیے ان کا بیان بذریعہ ویڈیولنک ریکارڈ نہ کیا جائے اور انہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جائے۔ عدالت کا آئندہ سماعت پردعاعامر کوذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔
مزید یہ بھی پڑھیں
ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
دانیہ کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے عامرلیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں 15 دسمبر 2022 کو لودھراں میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 23 دسمبر کو دانیہ شاہ کی ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

یاد رہے کہ سٹی کورٹ نے ڈاکٹرعامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کردی تھی جبکہ دانیہ شاہ کی جانب سے صحت جرم سے انکارکرنے پرعدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیا تھا اور کیس کا ٹرائل 2 فروری سے شروع ہوگا، عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا تھا. جبکہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے استفسار کیا تھا کہ آپ کا نام کیا ہے؟ جس کے جواب میں ملزمہ نے کہا میرا نام دانیہ شاہ ہے، عدالت نے پوچھا کہ آپ کے والد کا کیا نام ہے؟ تو دانیہ شاہ نے جواب دیا کہ میرے والد کا نام مختیار ملک ہے۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ آپ پر الزام ہے کہ 2022 سے پہلے اور بعد میں آپ نے ڈاکٹر عامر کی ویڈیو بنائیں اور سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔ عدالت کے استفسار پردانیہ نے کہا کہ یہ میرے خلاف سازش ہے، یہ اس لیے کیا جا رہا ہے کہ میں ڈاکٹرعامر کا پوسٹ مارٹم کرانا چاہتی تھی۔ عدالت نے کہا تھا کہ آپ پر الزام ہے کہ آپ نے ڈاکٹر عامر کی ویڈیوز ان کی اجازت کے بنا بنائیں، دانیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات ہیں، ایسا کچھ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ دانیہ کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے عامرلیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں دو روزقبل لودھراں میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکیا تھا۔

Leave a reply