عامر لیاقت نازیبا ویڈیو کیس؛ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی گئی

عامر لیاقت نازیبا ویڈیو کیس؛ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی گئی

 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے ٹی وی اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت کی ملتوی کردی۔ کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو معروف ٹی وی اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نا زیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں سابق اہلیہ ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

وکیل لیاقت علی گبول نے استدعا کی کہ ملزمہ کئی ہفتوں سے جیل میں ہے انہیں ضمانت دی جائے۔ تاہم لنک جج نے درخواست ضمانت کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ دانیہ شاہ کو ایف آئی اے نے 17 دسمبر کو لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔ دانیہ شاہ کیخلاف عامر لیاقت کی بیٹی نے شکایت درج کرائی تھی۔ جبکہ خیال رہے کہ عامر لیاقت کی موت سے چند ماہ قبل چند نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، عامر لیاقت کی بیٹی نے ایف آئی اے میں ان ویڈیوز پر دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
ایف آئی اے نے دانیہ شاہ کو خانیوال سے گرفتار کرکے کراچی منتقل کیا تھا۔ جبکہ دانیہ شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ یہ ویڈیوز اس کے موبائل میں موجود تھیں لیکن اسے سوشل میدیا پر جاری کس نے کیا ہے اس کا اسے بالکل علم نہیں۔ ملزمہ نے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو بھی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی لیکن اسے مسترد کردیا گیا تھا.

Comments are closed.