دارالامان شیخوپورہ میں سنگنین بد عنوانیوں کا انکشاف

0
29

دارالامان شیخوپورہ میں سنگنین بد عنوانیوں کا انکشاف

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )سوشل ویلفیئر شیخوپورہ کے زیر انتظام چلنے والے دارالامان شیخوپورہ میں جاری سنگین بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کے انکشافات کا سلسلہ جاری،خاتون شہری کی طرف سے سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کو دی گئی درخواست میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ دارالامان شیخوپورہ سحرش فاروق نے غیر ذمہ داری، بد عنوانیوں اور بے ضابطگیوں کی انتہا کر رکھی ہے اور ایک نائب قاصدہ نبیلہ کے ذریعے نہ صرف دارالامان میں مقیم خواتین اور لڑکیوں کو فونز کالز کروا کر ان سے من مرضی کے پیسے بٹورتی ہے بلکہ فراہم کئے جانے والے کھانے میں بھی بدعنوانیاں کی جارہی ہیں اور غیر معیاری کھانا فراہم کرکے اخراجات میں بھاری رقم درج کی جاتی ہے جس سے اسے روزانہ ہزاروں روپے اس کرپشن کی مد میں حاصل ہورہے ہیں جبکہ دیگر امور میں بھی بے ضابطگیاں جاری ہیں قبل ازیں بھی دارالامان کی انتظامیہ پر بعض شہریوں کی طرف سے سنگین الزامات عائد کئے گئے تھے مگر کوئی موثر کاروائی عمل میں نہ لائے جانے کے باعث یہ ادارہ بے مہار چل رہاہے تاہم دارلامان کے ذرائع نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔

Leave a reply