ڈیرہ غازی خان کلچرل شو بھر پور عوامی پذیرائی کے ساتھ اختتام پذیر

0
31

محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب کے زیر اہتمام ڈیرہ غازی خان کلچرل شو بھر پور عوامی پذیرائی کے ساتھ اختتام پذیر

ڈیرہ غازی خان کلچرل شو کے انعقاد سے اہل لاہور کو سرائیکی و بلوچی تہذیب و تمدن دیکھنے کا موقع ملا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء

لاہور ۔ 23 جولائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام کلر آف پنجاب کے تحت دو روزہ ڈیرہ غازی خان کلچرل شوالحمرا آرٹس کونسل میں اپنی پوری آب وتاب سے ثقافتی رنگ بکھیرنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا،کلچرل شو میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام نے شرکت کی اور خوبصورت یادیں سمیٹیں ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی ثقافتی حسن کو اجاگر کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں ،ڈیرہ غازی خان کلچرل شو اس سلسلے کی ایک کڑی تھی جیسے بڑے پیمانے پر عوامی پذیرائی ملی جس کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ بھی جلد صوبہ کے دوسرے علاقوں کی حسن کو نمایاں کرنے کے لئے کلچرل شو منعقد کئے جائیں گے، ہمارا علاقائی ثقافتی حسن منفرد تاریخی روایات کا امین ،دور حاضر میں ممتاز حیثیت رکھتا ہے جیسے اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے،ڈی جی خان کلچرل شو سے اتحاد ،یگانگت،ہم آہنگی او ر تعاون کے جذبے کو فروغ ملا ہے ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پکارثمن رائے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب زندگی کے دوسرے شعبوں کی طرح ثقافت کے میدان میں بھی ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،ڈیرہ غازی خان کلچرل شو صوبے کی فضاء کو مزید پرامن رکھنے میں معاون ثابت ہو گا،عوامی دل چسپی کے پیش نظر مزید کلچرل شو منعقد کئے جائیں گے ۔ زندہ دلان لاہور کی اس کلچرل شو میں دل چسپی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی یہی وجہ ہے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس کلچرل شو میں شرکت کی ۔

Tagsbaaghi

Leave a reply