جنوبی پنجاب میں درخت پر بنا چائے کا انوکھا ہوٹل
یوں تو دنیا بھر میں لوگوں کی منفرد ،دلچسپ اور عجیب و غریب سرگرمیوں کے بارے میں اکثر وبیشتر سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جنہیں دیکھنے والوں کو محفوظ کرنے کے ساتھ حیران و پریشان کر دیتی ہیں اور دلچسپی کا باعث بنتی ہیں-
باغی ٹی وی : اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر حیران کن اور دلچسپ ویڈیو ز اور تصاویر وائرل ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے اسی طرح سماجی فابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے اور ہر کوئی اس ویڈیو سے لطف اندوز ہو رہا ہے-
چاۓ کے شوقین تو بہت لوگ ھونگے لیکن ایسی چاۓ کسی نے نہیں پی ھوگی جو شوقین ھیں چاۓ کہ وہ یہ چاۓ ضرور پیئے 😂😂👇👇👇👇👇👇 pic.twitter.com/EeLUIZLl9J
— Habib Awan (@Habibsu756) August 10, 2020
حبیب سلطان اعوان نامی صارف نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر چائے کے شوقین لوگوں کیلئے ایک ایسی ہی دلچسپ ویڈیو شئیر کی ہے جس میں ایک ایسا چائے کا ہوٹل دیکھا جا سکتا ہے جو کہ درخت پر بنایا گیا ہے-
اس انوکھی طرز کے بنے عجیب و غریب ہوٹل کی چائے پینے کے لئے چائے کے شوقین لوگوں کو درخت پر چڑھنا پڑتا ہے جہاں چائے پینے والوں کے بیٹھنے کے لئے چارپائی بھی رکھی گئی ہے-
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس ہوٹل کو دیکھنے اور چائے پینے کے لئے لوگوں کی ایک خاصی تعداد جمع ہے اور وہ اس انوکھے ہوٹل کو دیکھ کر حیرانی اور دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں –
حبیب سلطان نامی صارف نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے چائے کے شوقین لوگوں جو اس ہوٹل سے چائے پینے کی دعوت دیتے ہوئے لکھا کہ چاۓ کے شوقین تو بہت لوگ ہوں گے لیکن ایسی چاۓ کسی نے نہیں پی ہوگی جو شوقین ہیں چاۓ کہ وہ یہ چاۓ ضرور پیئں –
چائے کے نئی طرز کے انوکھے ہوٹل کی ویڈیو سو شل میڈیا صارفین کی دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے اور وہ ہوٹل کے مالک کے اس آئیڈیا کی تعریف کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں-
میں بہت۔چائے پیتی ھوں پر درخت پر
چڑھ کر چائے 🙄🙄🙄
آم کا درخت
امرود کا درخت
سیب کا درخت
پھر پیش ہے
👈☕چائے کا درخت— 🦋Chandni🏏 🫶۔۔Pti۔۔🍁 (@paroooo786) August 10, 2020
ایک صارف نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں بہت۔چائے پیتی ھوں پر درخت پر چڑھ کر چائے آم کا درخت امرود کا درخت سیب کا درخت پھر پیش ہے چائے کا درخت-
میں دودھ والی چائے کی بلکل بھی شوقین نہیں لیکن مجھے ایک دفعہ اس چارپائی پر بیٹھنا ہے
— Neelo Malik (@neelomalik786) August 10, 2020
ایک صارف نے کہا کہ وہ دودھ والی چائے کی بالجکل بھی شوقین نہیں ہیں لیکن انہیں ایک دفعہ اس چارپائی پر ضرور بیٹھنا ہے جو درخت پر بنے ہوٹل پر چائے پینے والوں کے لئے رکھی گئی ہے-
درخلائی چائے ۔۔😂
ایک کپ میرا ۔۔ 🙊😂— تابندہ (@chamktasitara) August 10, 2020
Ufffff touba ha pagal pn he ye to
— 🍁 (@Punjabi_kurre) August 10, 2020
ایک صارف نے تو اسے پاگل پاگل پن قرار دیا-
بہت خوب جناب
— Vicky777 (@vickyscorpion7) August 10, 2020
چائے پینی ہے تو درخت پر چڑھنا پڑے گا 😁
— Alam-zeb Khan (@bunjano) August 10, 2020
Allah .
In ko or koi jga ni mili?
Chai k chakar me hadi pasli turwa lo 😂— Sadia Ali Ansari 🇵🇰 (@S_Ansari12) August 10, 2020
ایک صارف نے لکھا کہ ان کو کوئی جگہ نہیں ملی تھی چائے کے چکر میں ہڈی پسلی تڑوا لو-