درجہ چہارم کے ملازمین ایسوسی ایشن کی ڈپٹی کمشنر ننکانہ سے خصوصی ملاقات

0
46

ننکانہ صاحبدرجہ چہارم کے نومنتخب عہدیداران نے چئیرمین آل پاکستان درجہ چہارم ملازمین ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب محمد مبشر اور ضلعی صدرآل پاکستان درجہ چہارم ملازمین ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب مظہر اسلام وٹوکی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد سے انکے دفتر میں خصوصی ملاقات کی اور عید الفطرکی مبارکبا د دیتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب صولت حیات وٹو، ممبر سوشل میڈیا مرزا محمد امین بیگ سمیت آل پاکستان درجہ چہارم کے ضلعی سطح سے تعلق رکھنے والے ملازمین بھی موجود تھے ۔

ضلعی صدر مظہر اسلام وٹو نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی سطح پر کابینہ کا انتخاب کرلیا گیا ہے جس میں محکمہ تحصیل کونسل سے تعلق رکھنے والے ذولقرنین حیدر سینئر نائب صدر، محکمہ ریونیو سے مبشر حسین چیئرمین،محکمہ تعلیم سے محمد افضل وائس چیئرمین،محکمہ ریونیو سے ملک یاسر نائب صدر، محکمہ ریونیو سے کامران صادق سیکرٹری جنرل، محمد شعیب فنانس سیکرٹری، بلال شاہ پریس سیکرٹری محکمہ صحت، محمد امجد رابطہ سیکرٹری جبکہ بشارت مسیح آفس سیکرٹری مقرر کیے گئے ہیں۔

Leave a reply