درجنوں پاکستانی فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس مشکوک سرگرمیوں کے الزام میں بند کر دیئے گئے

درجنوں پاکستانی فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس مشکوک سرگرمیوں کے الزام میں بند کر دیئے گئے#Baaghi

دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے مشتبہ اکاؤنٹس کے حوالے سے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے-

باغی ٹی وی : فیس بک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق فیس بک نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 40 فیس بک اکاؤنٹ، 25 فیس بک صفحات، چھ فیس بک گروپ اور 28 انسٹاگرام اکاؤنٹ ہٹا دیے گئے ہے-

ان اکاؤنٹس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ فیس بک پر ‘منظم اور غیر مصدقہ رویے’ اپنانے جیسی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھے۔


تین جون کو شائع ہونے والی رپورٹ میں فیس بک نے کہا ہے کہ ہٹائے گئے نیٹ ورک میں ملوث افراد کا تعلق اسلام آباد اور راولپنڈی میں قائم ایک تعلقات عامہ یعنی پبلک ریلیشنز کمپنی ‘الفا پرو’ سے ہے۔

فیس بک کا اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہنا ہے کہ ان کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس نیٹ ورک میں سے ’چند کا تعلق اُسی نیٹ ورک سے ہے جن کو فیس بک نے اپریل 2019 میں ہٹایا تھا’ اور اُس وقت الزام عائد کیا تھا کہ ‘ان صفحات اور اکاؤنٹ کا تعلق پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پر آر کے اہلکاروں سے پایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فیس بک ‘کووآرڈینیٹڈ ان آتھینٹک بیہیوئر'(سی آئی بی) کی اصطلا ح کی تعریف ایسے اکاؤنٹس کے طور پر کرتا ہے جو منظم طریقے سے چلائے جاتے ہیں اور ایک حکمت عملی کے تحت غیر مصدقہ رویے اپنا کر عوامی بحث و مباحثے کا رخ ایک مخصوص بیانیے کی جانب موڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق فیس بک نے جن مشتبہ اکاؤنٹس اور پیجز کی نشاندہی کی ہے ان کے درمیان روابط اور کوآرڈینیشن کے واضح اشارے ملے ہیں اور انھوں نے جعلی شناختوں اور عیاری سے صارفین کو دھوکہ دینے کی کوشش کی ہے۔

Leave a reply