fbpx

درخواست ضمانت، سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کی دونوں بیگمات کو کیا طلب

درخواست ضمانت، سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کی دونوں بیگمات کو کیا طلب

سپریم کورٹ میں رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ ضمانت کیس کل تک ملتوی کر دیا گیا

سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کی دونوں بیگمات کو طلب کر لیا عدالت نے خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کو بھی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ،عدالت نے سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ سمیت تمام ملزمان کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا .عدالت نے حکم دیا کہ جن ملزمان کو ضمانت منسوخی کے نوٹس ہوئے وہ سب کل حاضر ہوں، جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہارڈشپ کا نقطہ براہ راست سپریم کورٹ میں نہیں اٹھایا جا سکتا،نیب کی غیر جانبداری ہم سب جانتے ہیں، جو انکے خلاف ہوتا اسے نیب میں پھنسا دیا جاتا ہے عام پٹواریوں کے مقدمات میں نیب اپیل کیے بغیر رکتا نہیں، آج بھی اپنوں کے مقدمات اینٹی کرپشن کو دیئے جاتے ہیں،

قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ،خورشید شاہ کے علاوہ نیب ریفرنس میں ان کے اہلخانہ سمیت 17افراد شامل ہیں ،

واضح رہے کہ  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے

نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.