نورمقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پاگل ہے، عدالت میں درخواست دائر

0
43
نور مقدم قتل کیس،تفتیشی افسر پر ہوئی عدالت میں جرح

نورمقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پاگل ہے، عدالت میں درخواست دائر

نور مقدم قتل کیس، پوسٹ مارٹم کرنےوالی ڈاکٹر سارہ علی کی طلبی کی درخواست منظورکر لی گئی ،پراسیکیوٹر نے پوسٹ مارٹم کی اہم گواہ ڈاکٹر سارہ کو طلب کرنے کی درخواست دائر کی تھی عدالت نے ڈاکٹر سارہ علی کو 8 دسمبر کو طلب کر لیا

قبل ازیں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل سکندر ذوالقرنین نے درخواست دائر کر دی ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزم ظاہر جعفر ذہنی مریض ہے، اسکا میڈیکل کرایا جائے،درخواست ایڈیشنل سیشن جج عطاربانی کی عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں مزید کہا گیا کہ شکایت کنندہ بااثر شخص ہیں اس لیے پولیس نے جان بوجھ کر مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی ذہنی حالت کو چھپایا، ظاہرجعفرکے وکیل نے عدالت سے میڈیکل بورڈ تشکیل دے کرچیک اپ کی بھی استدعا کر دی

قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی ،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو عدالت میں پیش کیا گیا ملزم ذاکر جعفر،چوکیدار افتخار اور مالی جان محمد کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان کو ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت میں پیش کیا گیا ، ملزمان کو حاضری لگا کر واپس بخشی خانہ بھجوا دیا گیا ملزم ظاہر جعفر کا وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے عدالت میں استغاثہ کے گواہ پر ملزمان کے وکلا نے جرح کی، ،گواہ نے کہا کہ سیمپل میں نے خود اکٹھے کر کے بھیجے تھے اور دستخط کیے تھے،میڈیکل رپورٹ پر میرا نام موجود ہے لیکن ا سٹیمپ نہیں ہے، عدالت نے سوال کیا کہ ملزمہ عصمت جعفر کے وکیل اسد جمال کدھر ہیں؟ جونیئر وکیل نے کہا کہ وکیل راولپنڈی میں موجود ہے اس لیے عدالت نہیں آئے،استغاثہ کے گواہ ڈاکٹر حماد پر وکلا کی جرح مکمل ہو گئی ، ڈاکٹر انعم نے بتایا کہ 14 اگست کو امجد، دلیپ کمار، ثمر عباس، عبدالحق، طاہر ظہور اور وامق ریاض کے بلڈ سیمپل لیے تھے جبکہ 15 اگست کو محمد افتخار اور جمیل کے بلڈ سیمپل لیے گئے۔میں نے کسی ملزم کی ظاہری شناخت نہیں لکھی اور نہ میرے سامنے کسی کو شناخت کیا گیا۔ اسی طرح گواہ استغاثہ اے ایس آئی محمد زبیر نے عدالت میں بیان دیا کہ 20 جولائی شام سات بجے اطلاع ملی جس پر دو اہلکاروں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے مکان نمبر 7 میں داخل ہوکر اوپر والی منزل کے آخری کمرے میں پہنچے جہاں کچھ لوگ موجود تھے جب کمرے کے اندر گئے تو خاتون کی لاش پڑی تھی جس کا گلا کٹا ہوا پڑا تھا اس وقت چار پانچ بندوں نے ملزم ظاہر جعفر کو قابو کیا ہوا تھا۔یہ لوگ ہمیں دیکھتے ہی وہاں سے نکل گئے اور ہم نے ملزم کو قابو کرلیا ملزم نے اپنا نام ظاہر بتایا اور لڑکی کا نام نورمقدم بتایا لڑکی کے والد شوکت مقدم کا فون نمبر بھی ملزم ظاہرجعفر نے ہمیں دیا۔

@MumtaazAwan

واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا نور مقدم کا قاتل ملزم ظاہر جعفر اسکے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں امریکی سفارتخانے نے نور کے قاتل سے بات کی ہے

نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کا عدالت میں ایک اور ڈرامہ

Leave a reply