پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

پی ٹی آئی کی عدلیہ مخالف تقاریر اور جلسہ رکوانے کے لیے دائر درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔
pti

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عدلیہ مخالف تقاریر اور جلسہ رکوانے کے لیے دائر درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔

باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر درخواست پر سماعت کریں گے جبکہ شہری مرزا واحد رفیق کی جانب سے دائر درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت سیکیورٹی خدشات کے تحت عدالت سے رجوع کرتی رہی ہے، پی ٹی آئی اپنے مؤقف سے ہٹ کر لاہور میں جلسہ کرنے جا رہی ہے، پی ٹی آئی کے 8 ستمبر کے جلسے میں حکومت اور عدلیہ کے خلاف زبان استعمال کی گئی، پی ٹی آئی انتظامیہ کی منظوری کے بغیر جلسہ کرنا چاہ رہی ہے، جلسے میں عدلیہ مخالف تقاریر ہوسکتی ہیں، پی ٹی آئی آئین میں دی گئی رعایت کا غلط استعمال کررہی ہے۔

توشہ خانہ ٹو کیس :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست کا …

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پی ٹی آئی کو عدلیہ مخالف تقاریر سے روکنے اور انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسہ کرنے سے روکنے کا حکم دے، بغیراجازت جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی کے خلاف سخت کارروائی کا بھی حکم دیا جائے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی،

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور شیخ امتیاز محمود کی درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

ایرانی ہیکرز نےجو بائیڈن کو ٹرمپ کی انتخابی مہم سے چوری شدہ مواد بھیجا

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت ہے، تحریک انصاف نے لاہور میں جلسے کیلئے متعدد درخواستیں دیں، سیاسی بنیادوں پر پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، ڈپٹی کمشنر لاہور کو 21 ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسے کیلئے درخواست دی ہے، ڈی سی لاہور پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دے رہے، جلسہ کرنا ہر سیاسی جماعت کا بنیادی آئینی حق ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے۔

Comments are closed.