fbpx

درندہ صفت شکاری جنگلی حیات کو ختم کرنے کے لیے سرگرم ، حکومت کہاں ؟

درندہ صفت شکاری جنگلی حیات کو ختم کرنے کے لیے سرگرم ، حکومت کہاں ؟

باغی ٹی وی : حکومت پر جہاں مہنگائی کی وجہ سے تنقید ہے وہاں امن و امان اور قانون کی عملداری کا نہ ہونا بھی بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے . قانون کو توڑنے والے سر عام قانون شکنی کرتے ہیں اور بڑے فخر اور طمطراق سے اس کا اظہار سوشل میڈیا پر کرتے ہیں .

ان حالات میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نہ جانے کہاں گم ہیں‌. ایسے ہی آج کل چند تصاویر سوشل میڈیا پر شکاری کی وائرل ہیں جس کا نام رشید شاہ ہے اور خیبر پختونخواہ بنوں سے اس کا تعلق ہے . اس نے کوئی سینکڑوں‌کے حساب سے جنگلی پرندے اور نایاب قسم کے جانور شکار کیے ہیں‌اور ان کی تصاویر شوشل میڈیا پر لگا رکھی ہیں‌.

ان حالات میں محکمہ وائلد لائف والوں پر سوال ہے کہ وہ کیا کر رہے ہیں . اس شخص کو کیا انہوں‌ نے اس بات کی اجازت دے رکھی ہے کہ جنگلی جانوروں کا سفایا کر دے .

اسی طرح دیگر لوگ بھی ایسے ہی نایاب جانوروں کا شکار کر کے اس پر فخر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اس کو نمایاں کرتے ہوئے دکھائی دیتے نظر آتے ہیں‌. ان کے لے بھی کوئی رو ک ٹوک نہیں ہے .

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.