ڈرون کا خوف، بھارتی فضائیہ نے دی اینٹی ڈرون سسٹم خریدنے کی منظوری

0
23
ڈرون کا خوف، بھارتی فضائیہ نے دی اینٹی ڈرون سسٹم خریدنے کی منظوری #Baaghi

ڈرون کا خوف، بھارتی فضائیہ نے دی اینٹی ڈرون سسٹم خریدنے کی منظوری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت پر ڈرون کا خوف سوار، بھارتی بحریہ کے بعد بھارتی فضائیہ نے بھی اینٹی ڈرون سسٹم خریدنے کی منظوری دے دی ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق جموں کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے اڈے پر ڈرون حملوں کے بعد بھارتی افواج نے اینٹی ڈرون سسٹم خریدنے کا فیصلہ کیا تھا اس ضمن میں بھارتی بحریہ نے اسرائیل سے اینٹی ڈرون سسٹم منگوایا ہے ،اب بھارتی فضائیہ نے بھی اینٹی ڈرون سسٹم لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں بھارتی فضائیہ نے بھارت کی ہی مختلف کمپنیوں سے رابطے کئے ہیں جنہیں کہا گیا ہے کہ وہ اینٹی ڈرون سسٹم کے بارے میں بتائیں، مختلف کمپنیوں سے اینٹی ڈرون سسٹم کا پتہ کر کے بولی لگائی جائے گی اور بھارتی فضائیہ اینٹی ڈرون سسٹم خریدے گی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے جموں میں فضائیہ کے اڈے پر حملہ ہوا تھا جسے ڈرون حملہ کہا گیا، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی ٹیم نے جموں کے بھارتی فضائیہ کے اڈے کے دورہ کیا اور ہونے والے دو دھماکوں کی تحقیقات کیں، دھماکوں میں بھارتی فضاییہ کے دو جوان زخمی ہو گئے تھے جبکہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا تھا

بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے اوپر ڈرون کی نقل و حرکت کا بھارتی دعویٰ

واقعہ کے بعد جموں میں ہائی سیکورٹی والے مقامات پر سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی اور بھارتی سیکورٹی اداروں کو مزید چوکس کر دیا گیا،واقعہ کے بعد بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل ایچ ایس اروڑہ سے بات کی ہے

جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے دھماکوں کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ، فضائیہ اور دیگر ایجنسیاں حملے کی تحقیقات کررہی ہیں ۔ دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے تحقیقات جاری ہے ۔ اس ڈرون حملے کے بعد پٹھان کوٹ ، امبالہ ، اونتی پور سمیت دیگر مقامات پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے

Leave a reply