ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان

ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ کو ٹیلیفون کیا ہے وزیراعظم نے امیدواروں کو بلامقابلہ منتخب کروانے پر پرویزالہیٰ کا شکریہ ادا کیا ، وزیراعظم اور پرویز الہیٰ نے سیاسی صورتحال اور ہفتے کو اعتماد کا ووٹ لینے پر مشاورت کی،وزیراعظم  نے پرویزالہیٰ سے چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ بطور اتحادی آپ کے ساتھ ہیں اور رہیں گے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کےامیدوارہوں گے،میں بزدل نہیں ،مقابلہ کرنا جانتا ہوں، ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کر سکتا،اقتدار کی خاطر خاموش ہوکر نہیں بیٹھوں گا ،جس کو مجھ پر اعتماد نہیں کھلم کھلا بتائے، وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی ہے،وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کی ملاقات میں آیندہ کےلائحہ عمل پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم نے ملک بھر کے اراکین قومی اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیے، خیبرپختونخوا سے اراکین قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس پختونخوا ہاؤس میں طلب کر لیا گیا ہے،اجلاس میں ہفتہ کو پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن سے متعلق مشاورت … ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان پڑھنا جاری رکھیں