دروازہ بجانے پر خاتون باہر نکلی تو ملزم بالیاں نوچ کر ہوا فرار

0
20
crime karachi

دروازہ بجانے پر خاتون باہر نکلی تو ملزم بالیاں نوچ کر ہوا فرار

کلرسیداں سپورٹس گراؤنڈ میں نمازِ جنازہ دوران جیب تراش رنگے ہاتھوں پکڑے جانے سمیت چوکپنڈوڑی میں نامعلوم شخص کی جانب سے خاتون کے کانوں سے طلائی بالیاں نوچ لینے کا واقعہ۔کلرسیداں پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔

ذرائع کے مطابق لیاقت حسین نے پولیس کو بتایا کہ کلرسیداں سپورٹس گراؤنڈ میں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد ہجوم میں سے ایک شخص نے میری قمیض کی دائیں جیب سے چھ ہزار روپے نکال لیے۔جسے میں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔دریافت پرمذکورہ نے اپنا نام ظفر اقبال سکنائے شاہ پور ضلع سرگودھا بتایا۔جسے کلرسیداں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ادھر ٹیالہ چوکپنڈوڑی کے چوہدری اورنگزیب نے پولیس کو بتایا کہ پندرہ،بیس دن قبل اہلیہ گھر میں اکیلی تھی کہ دروازے پر دستک ہونے پر دروازہ کھولا تو ہلکی داڑھی، آسمانی رنگ کے کپڑوں میں ملبوس کندھے پر کالے رنگ کا بیگ لٹکائے شخص نے کہا کہ ساتھ والی زمین کس کی ہے میں نے خریدنی ہے،جوں ہی اہلیہ دروازے سے باہر آئی تو مذکورہ نامعلوم شخص نے اہلیہ کے کانوں سے طلائی بالیاں نوچ لیں،اور مؤٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔چوہدری اورنگزیب کے مطابق اہلیہ کا ایک کان زخمی بھی ہوگیا۔آج تک ملزم کو تلاش کرتا رہا جو نہ ملا، اب قانونی کاروائی کی جائے۔ذرائع کے مطابق کلر سیداں پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

روات میں ڈاکوؤں،چوروں کے کاری وار جاری،ہاوس رابری، سنیچنگ سمیت موٹر سائیکل چوری کے مختلف واقعات میں شہری قیمتی اثاثوں سے محروم۔ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز دن دیہاڑے تین مسلح ڈاکو پولیس کالونی روات کے رہائشی آغا محمد شاہد کے گھر گیٹ پھلانگ کر داخل ہوئے، ڈاکوؤں نے اندورنی دروازوں اور جالی کے لاک توڑ کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناتے ہوئے دو تولے طلائی زیورات سمیت پچاس ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

بندوٹ گوجر خان کے رہائشی محمد ذیشان ساجد نے پولیس کو بتایا کہ رات گھر جارہا تھا کہ میلم کے قریب پیچھے سے آنے والے مؤٹر سائیکل سوار تین کس مسلح ڈاکوؤں نے مجھے روک لیا اور گن پوائنٹ پر قیمتی سمارٹ فون سمیت ساڑھے پانچ ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ذیشان کے مطابق ڈاکوؤں کا ظاہری حلیہ عمر تقریباً 25/30 سال، جبکہ پوٹھوہاری زبان بول رہے تھے۔ادھر مبشر علی نے پولیس کو بتایا کہ کوئی نامعلوم چور حمزہ آرکیڈ بحریہ ٹاؤن فیز سات کے باہر کھڑا میرا موٹر سائیکل چوری کرکے لے گیا۔ مؤٹر سائیکل کی مالیت تقریباً ایک لاکھ روپے ہے،کاروائئ کی جائے۔ذرائع کے مطابق روات پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

Leave a reply