دریا پر سیر کے لیے آنیوالے 5 بچے ڈوب گئے

0
55

پشاور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، دریا خیالی میں 5 بچے ڈوب گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، پشاور کے دریائے خیالی میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے،

پولیس کے مطابق بچوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملنے پرریسکیو حکام موقع پر پہنچے، اور آپریشن شروع کر دیا، بچوں کے گھروں میں کہرام مچ گیا،پولیس کے مطابق 3 بچوں کو دریا سے نکال لیا گیاہے، دو کی تلاش جاری ہے

پولیس کے مطابق پانچوں بچے سکول کے طالب علم ہیں اور وہ سیر کے لئے دریا پر آئے ہوئے تھے

Leave a reply