دریاؤں میں پلاسٹک پھینکنا جرم ہے،پوپ فرانسس

0
48

پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ دریاؤں میں پلاسٹک پھینکنا جرم ہے-

باغی ٹی وی :ویٹیکن کے سرکاری ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ اگر آنے والی نسلوں کے لئے اس دنیا کو محفوظ رکھنا ہے تو پلاسٹک کو پھینکنے کی بجائے صحیح طریقے سے ٹھکانے لگانے کی عادت اپنانا ہوگی۔

انٹرویو میں پوپ فرانسس نے اپنی دور پاپائیت کے دوران اٹھائے جانے والے مختلف موضوعات پر گفتگو کی جن میں اسلحے کی بے جا خرید وفروخت پر تنقید، تارکین وطن کے حقوق کا دفاع اور چرچ کے قدامت پسندوں کے سخت نظریات پر تنقید شامل ہے۔

عورت کو تکلیف دینا خدا کی توہین کے مترادف ہے: پوپ فرانسس

پوپ فرانسس نے ماحولیاتی تحفظ پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ ایک بار ان کے پاس اطالوی مچھیرے آئے اور انہوں نے بتایا کہ ایڈریاٹک سمندر میں ٹنوں کے حساب سے پلاسٹک موجود ہےاس کے کچھ عرصے کے بعد مچھیروں نے بتایا کہ اب پہلے سے دوگنا پلاسٹک سمندر میں پایا جاتا ہے۔

پوپ کا کہنا تھا کہ پانی کے ذرائع میں پلاسٹک پھینکنا جرم ہے جس کے سبب حیاتیاتی تنوع کو نقصان پہنچتا ہے اور تمام جانداروں کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں پوپ فرانسس نے اپنے سال نو کے پیغام میں خواتین پر تشدد کو خدا کی توہین کے مترادف قرار دے دیا تھا 85 سالہ پوپ نےسال نو کے موقع پر دن ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز باسلیکا میں خصوصی دعائیہ تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ خواتین کے خلاف تشدد کو ختم کرنا ضروری ہے پوپ متعدد مرتبہ خواتین پر گھریلو تشدد کے خلاف آواز بلند کر چکے ہیں، جس میں وبا کے دوران اضافہ دیکھا گیا ہے۔

وزیراعظم رواں ماہ صدرپیوٹن کی دعوت پر روس کا دورہ کریں گے، وزیرخارجہ

پوپ نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ایک خاتون کو تکلیف پہنچانا، خدا کو ناراض کرنا ہے پوپ فرانسس کے نئے سال کے خطاب میں خاص طور پر ماں کی ممتا اور خواتین کو یہ کہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا تھا کہ وہ امن کی پیامبر ہیں کیونکہ وہ زندگی کے دھاگوں کو جوڑ کر رکھتی ہیں خواتین دنیا کو اس نظر سے نہیں دیکھتیں کہ وہ کس طرح اس سے ناجائز فائدہ اٹھائیں، بلکہ اس طرح کہ اس پر زندگی موجود رہ سکے خواتین جو دل سے دیکھتی ہیں وہ تجریدیت اور بانجھ عملیت میں بہے بغیر خوابوں اور آرزوؤں کو ٹھوس حقیقت کے ساتھ جمع کر سکتی ہیں چونکہ وہ زندگی دے سکتی ہیں اور خواتین دنیا کو اکٹھا رکھتی ہیں، ہمیں مل کر ماؤں کو آگے بڑھانے اور خواتین کے تحفظ کے لیے زیادہ کوششیں کرنی چاہییں۔

سعودی وزیر داخلہ کی آرمی چیف سے ملاقات

Leave a reply