دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار سے تجاوز کر گیا-

باغی ٹی وی : ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 787 میگاواٹ ہوگیا بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 213 میگاواٹ ہےجبکہ کل طلب 29 ہزار میگاواٹ ہے پانی سے 5 ہزار 430 میگاواٹ اور سرکاری تھرمل پلانٹس سے 1 ہزار 705 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جب کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10ہزار 241میگاواٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 629 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 113 ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 120میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور جوہری ایندھن سے 2ہزار 275 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

ملک میں بڑھتے شاٹ فال کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں مسلسل لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے شہری علاقوں میں 12 گھنٹے سے زائد جبکہ دیہاتوں میں 18 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے-

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے-

دوسری جانب واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد 2 لاکھ 11 ہزار 700 ،اخراج ایک لاکھ 28 ہزار 200 کیوسک ہے-

ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا میں پانی کی آمد 44 ہزار 800 اور اخراج 20 ہزار کیوسک ہے جبکہ چشمہ میں پانی کی آمد1 لاکھ 62 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 55 ہزار کیوسک ہے-

ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد 71 ہزار 400 اور اخراج 49 ہزار کیوسک ہے ،تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 48 ہزارایکڑ فٹ ہے ،جبکہ جانب منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 4 لاکھ 26 ہزارایکڑ فٹ ہے –

Comments are closed.